پریس ریلیز
23-05-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ سب کمیٹی کے تعارفی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی تاجر برادری مجمو عی ملکی پیداوار میں حصہ ڈال رہی ہے، کاروباری ترقی میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی جدو جہد کر رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر تاجر برادری کی طاقت کا سر چشمہ ہے،ممبران بڑھ رہے ہیں جو کہ چیمبر کی کارکردگی پر اعتماد کا مظہر ہے، آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ مارکیٹوں کے انتظامی امور کی دیکھ بھال کے لئے سب کمیٹی بنائی ہے تاکہ لوگ اعتماد کے ساتھ کاروبار کر سکیں، مارکیٹ میں حفاظتی انتظامات، پاور سپلائی اور صفائی جیسے مسائل حل کرانے میں سب کمیٹی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ تاجروں کو مارکیٹوں میں ہی ان کے نمائندوں کے توسط سے سہولیات باہم پہنچائیں۔صدر عدیل صدیقی نے اچھی کارکردگی پر چیئر مین سب کمیٹی کو شاباش دی اور آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ کے کاروبار سے وابستہ تاجروں کو چیمبر کی ممبرشپ کے سرٹیفکیٹ دیئے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی آئرن اینڈ اسٹیل سب کمیٹی کے چیئر مین مقصود احمد چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر ایوان عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اس پر پو ر ا اتریں گے، عدیل صدیقی صاحب بہت ہی مدبرانہ انداز میں سے تاجر برادری کے مسائل کو ہر فورم پر اجاگر کر رہے ہیں، جد و جہد کے نتائج بھی آ رہے ہیں یہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ سرکاری دفاتر میں جو تاجروں کے مسائل زیر التوا ء تھے اب وہ بھی حل ہو رہے ہیں، یہ ایک حوصلہ افزا بات ہے، میں تاجر برادری اور چیمبر کی مینجمنٹ کو کامیابیوں پر مبارکباد دیتا ہوں، صدر عدیل صدیقی نے آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ مارکیٹوں کے مسائل کے حل کرانے میں ہما ری بھرپور رہنمائی کی ہے، تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس دہندگان کو کاروباری سہولیات مہیا کرے، شہر کی تاجر برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے، آپ مستقبل میں بھی تاجر برادری کے مسائل کے حل کے لئے اسی جذبے سے جدو جہد جا رکھیں گے۔اجلاس میں سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صد راویس خان کے علا وہ سب کمیٹی کے اراکین محمودریاض بھٹی، محمد افضال چوہان، حاجی محمد سلیم، حاجی آفتاب، حاجی اسرار شیخ، محمد شاہد، امان اللہ بھٹی، محمد کاشف، آصف فہیم الدین، محمد شاکر شیخ، حاجی وکیل قاضی، معیز قریشی و دیگر نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنر ل