پریس ریلیز
16-07-2023
حیدرآباد ( )ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنی (TUSDEC) وزارت صنعت و پیداوار حکومت پاکستان کے پروجیکٹ ڈائریکٹر نبیل اصغر کی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی سے ملاقات میں حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر (HESC) کے جملہ کارکردگی پر تبادلہ خیال، نبیل اصغر نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری HESCکے بو ر ڈ آف ڈائریکٹر میں شامل ہیں، HESCکو چلانے میں موثر کردار ادا کرے، چیمبر کے علم میں لانا ضروری ہے کہ پاور سپلائی ایشو ز سے HESCمیں انڈسٹریل پارٹس کی تیا ری اور تکنیکی تعلیم میں انتظامیہ کو اور طلبہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزا رت صنعت و پیداوار حکومت پاکستان کی طرف سے HESCکے قیام کا مقصد انڈسٹریز کو مقامی سطح پر پارٹس اور تکنیکی مہا رت یافتہ لیبر فورس مہیا کرنے کا مقصد صنعتوں کی پیداواری استطاعت کو بڑھانا ہے۔ حیدرآباد چیمبر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے بتایا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر مظفر علی عبا سی سے اسمال انڈسٹریل زون اور HESC میں پاور سپلائی میں مشکلات دور کرنے کے حوالے سے بات کی ہے، آنے والے دنوں اسمال انڈسٹری کو بلا تعطل پاور سپلائی کے ساتھ ہی HESCمیں پاور سپلائی کا معاملہ بھی حل ہو جائے گا، نجم الدین قریشی نے انڈسٹریل اور ایس۔ ایم۔ ایز۔ سیکٹر کے صنعتکا روں پر زور دیا کہ وہ انڈسٹریل مشینری کے پارٹس کی تیا ری اور تکنیکی لیبر فور س کے حصول میں حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر کی سہولیات سے استفادہ کریں۔ ملاقات میں TUSDEC کے پروجیکٹ مینیجر محمد افضل، HESCکے مینیجر بابر عدیل، شوکت چوہان اور حیدرآباد چیمبر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علی رضا موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل