پریس ریلیز
15-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، معروف صنعتکا ر پہلاج رائے اور وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدرمحترمہ بینش افتخار قادری کی فرسٹ وومن بینک قاسم آباد برانچ کی افتتاحی تقریب میں شرکت۔ فرسٹ وومن بینک کے صدر فروخ اقبال نے برانچ کی افتتاحی تقریب کے شرکا ء سے گفتگو میں کہا کہ 11برانچوں کو اپ گریڈ کر چکے ہیں، کسٹمر ز کی سہولت کے لئے نئی برانچز بھی قائم کی جا رہی ہیں، فرسٹ وومن بینک کسٹمر کو آٹو فنانسنگ اور وزیر اعظم نوجوان بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم پر کام کررہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین فنانس اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں، خواتین کی ترقی اولین ترجیحات ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ فرسٹ وومن بینک کاروبا ری خواتین کی ترقی میں معاون ثابت ہو گا، معا شی تنا ظر میں ہمیں کاروبا ری خواتین کو سپو رٹ کرنے کی ضرورت ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعت و تجا رت کی ترقی کے ساتھ ساتھ ایس ایم ای سیکٹر کی بہتری کے لئے بھی کام کر رہا ہے، ہم نے اسٹیٹ بینک کو بھی خواتین کے مسائل سے آگاہ کیا ہے، صدر ایوان عدیل صدیقی چاہتے ہیں کہ خواتین کو بزنس میں آ گے لایا جائے، فرسٹ وومن بینک خواتین کو آگے لانے کے لئے ان کی سپو رٹ کرے۔وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدر میڈم بینش افتخار قادری نے فرسٹ وومن بینک کے صدر فرخ اقبال کی توجہ کاروبا ری خواتین کے مسائل کی طرف مبذو ل کراتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین کو لون اسکیم میں دشوا ری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، وزیر اعظم فنانس اسکیم کی معلومات نہ ہونے کی وجہ سے خواتین بہت پریشان ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ خواتین وزیر اعظم فنانس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں اور کاروبار کریں۔ فرسٹ وومن بینک کی برانچ مینیجر شبانہ ہیکڑو نے کہا کہ خواتین فنانس اسکیموں میں حصہ لیں تعاون کریں گے اور خواتین کو فنانس اسکیموں پر بھرپور آگاہی دیں گے۔
سیکریٹری جنرل