پریس ریلیز
30-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان سے ایمیریٹس ایئر لائن کے سیلز مینیجر ساؤتھ پاکستان محمد نعمان شاہد کی ملاقات، سینئر سیلز ایگزیکیٹو سعد اللہ شیخ ان کے ہمراہ تھے،عہد یدارو ں نے مہمانوں کو سندھ کے ثقافتی تحائف پیش کئے اور حیدرآباد چیمبر کے دورے پر ان کاخیر مقدم کیا، تعرفی نشست میں فضائی سفری سہولیات کے حوالے سے بات چیت ہوئی، سرپرست اقبال بیگ نے فضائی سفر پر بریفنگ میں بتایا کہ حیدرآباد کے صنعتکا ر، تاجر، افسران، کاشتکار، علمدان، قانون دان، سائنس دان، امپو ر ٹر اور ایکسپو رٹر کو اندرون اور بیرون ملک فضائی سفر کے لئے کراچی جانا پڑتا ہے، حیدرآباد کے مسافروں کو ایمیریٹس سے بکنگ کی سہولت کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ڈیسک بنا دی جائے ا س سے ایمیریٹس کے بزنس میں اضافہ ہو گا۔ ایمیریٹس ایئر لائن کے سیلز مینیجر ساؤتھ پاکستان محمد نعمان شاہد نے بتایا کہ ایئر لائنز سہو لیات کے حوالے سے دنیا بھر میں مقام رکھتی ہے، انتظامیہ کی بھرپور کوشش ہے کہ مسافروں کو معیا ری سہولیات باہم پہنچا ئی جائیں، حیدرآباد چیمبر کے تاجروں کی تجو یز پر غور کر کے یہاں کے مسافروں کی سہولیات کے لئے کوششیں کریں گے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اختتامی کلمات میں مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دورے سے حیدرآباد چیمبر اور ایمیریٹس ایئر لائن کے درمیان باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔ نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ایمیریٹس ایئر لائن کی ٹیم کا دورہ حیدرآباد خوش آئند ہے، مستقبل میں فضائی سفر کے لئے یہاں کے لوگوں کو سہولیات کے امکانات ہیں۔ تعارفی نشست میں مرزا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، محمد یاور قریشی، شفقت اللہ میمن، محمد دانش خان، مقصود احمد چوہان اور فرمان بیگ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل