پریس ریلیز
07-09-2023
حیدرآباد ( )وفاقی ٹیکس محتسب حیدرآباد کے ایڈوائزر محمد اقبال بھوانا نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری آڈیٹوریم میں صنعتکا روں، تاجروں سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ حیدرآباد کی تاجر برادری اور عوام کی شکایات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، کسٹمز اور ایکسائز ڈیو ٹی میں مسائل کے سلسلے میں ایف۔ ٹی۔ او۔ فورم سے استفادہ کریں، تاجر برادری اجتما عی مسائل پر مشترکہ شکایت دائر کر سکتے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بہترین فورم ہے، ریجنل ایف۔ ٹی۔ او۔ تاجر برادری کے ٹیکسیشن مسائل حل کرنے میں تندہی سے کام کر رہا ہے، ایف۔ ٹی۔ او۔ شارٹ کٹ فورم ہے، فیصلوں کو سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں چیلنج نہیں کیا جا سکتا البتہ ایف۔ ٹی۔ او۔ میں نظر ثانی کی اپیل دائر کی جا سکتی ہے، ٹیکس دہندہ کی شکایات ایڈوائزر کے قانونی جائز ے کے بعد کاروائی کی جا تی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دو رے کا مقصد یہ ہی ہے کہ ممبران اور عام لوگوں کوایف۔ ٹی۔ او۔ کا پیغام پہنچائیں، جو ایف۔ بی۔ آر۔ آن لائن سسٹم کی شکایا ت ہیں اس کے حل کے لئے ایف۔ ٹی۔ او۔ از خود نوٹس لے سکتا ہے، اس سے پاکستان کے ٹیکس دہندگان کو فائدہ ہوگا،وفاقی ٹیکس محتسب اسلام آباد کے ایڈوائزر اشفاق احمد نے بتایا کہ ایف۔ ٹی۔ او۔ میں آئی ٹی سسٹم اور موبائل کے ذریعے ایف۔ بی۔ آر۔ ٹیکسیشن کی شکایات رجسٹر کرائی جا سکتی ہیں، مناسب ٹائم فریم میں فیصلہ کریں گے کسی بھی شکایات میں دیر نہیں ہونے دیں گے، ایک یا دو پیشیوں پر فیصلہ کر دیں گے، ایف۔ ٹی۔ او۔ ٹیکس دہندگان کو مشاورت اور ایڈوائزری کی مفت سروسز دے رہا ہے، ایف۔ ٹی۔ او۔ کو ٹیکس سے متعلق 8ہزار شکایات موصول ہوئی ہیں، اس کا یہ مقصد نہیں کہ ٹیکس کلکٹر کام نہیں کر رہے بلکہ ٹیکس دہندگان میں آئی۔ ٹی۔ او۔ سے متعلق شعور بیدار ہو رہا ہے، حکومت نے پراپرٹی رکھنے پر ایک فیصد انکم ٹیکس لگایا ہے،جو کہ کو رٹ میں زیر سماعت ہے لہذا 7Eپر کوئی تبصرہ نہیں کیا جا سکتا، ایف۔ ٹی۔ او۔ اسلام آباد کے اسسٹنٹ ایڈوائزر منصور صادق نے بتایا کہ ایف۔ ٹی۔ او۔ کے فیصلوں پر کمپلائنس ہو رہا ہے، ٹیکس ڈپا رٹمنٹ کے قوانین اور ایکٹ سے متصادم احکامات پر اہلکاروں کو شوکاز نوٹس جا ری کر سکتے ہیں، ہما رے پاس ایسی کوئی شکایات رجسٹر نہیں ہوئیں کہ ایف۔ ٹی۔ او۔ کے فیصلوں پر عمل نہیں ہو تا۔ایڈیشنل کلکٹر کسٹمز حیدرآباد محمد داؤد پیرزادہ نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ٹیکس دہندگان کے مسائل ڈپارٹمنٹ کے علم میں لائے حل کریں گے، ٹیکس دہندہ کے ریفنڈ کی تاخیر میں معا شی حالات کار فرما ہیں، تاجران کے پانچ لاکھ روپے مالیت کی مصنوعات قانونی ثبوت پر ضبط نہیں کی جا رہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فوکل پرسن مقرر کرے تاجر ان کے مسائل حل کریں گے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وفاقی ٹیکس محتسب کے ایڈوائزرز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ کے انصاف پر مبنی جرات مندانہ فیصلوں سے ایف۔ ٹی۔ او۔ کی عزت و تکریم میں اضافہ ہوا ہے، ہما رے مشاہدے میں ہے کہ ایف۔ ٹی۔ او۔ کے فیصلوں من و عن عمل نہیں ہو رہا، تاجر برادری اضطراب میں مبتلا ہے، صدر ایوان عدیل صدیقی نے ٹیکس دہندگان کی اجتما عی مسائل پر مفصل گفتگو میں کہاکہ ڈالر کے ریٹ میں عدم استحکام کی وجہ سے ایکسپورٹ اوپن کانٹریکٹ پر ہو رہی ہے، ایسے حالات میں کوئی کاروبا ری رسک نہیں لے سکتا، ڈپارٹمنٹ ثبوت طلب کر تا ہے۔صدر ایوان عدیل صدیقی نے پرال جو کہ ایف۔ بی۔ آر۔ کے سوفٹویئر سسٹم کو سنبھالتا ہے اس کی خامیوں کی نشاندہی کی اور کہا کہ ایف۔ ٹی۔ او۔ از خود نوٹس لے کر مسائل حل کرے، پو رٹ پر جو جی ڈیز بھر دی جاتی ہیں ایف۔ بی۔ آر کے آئرس کے سسٹم میں اندراج کے حصول میں بھی تاخیر ہو تی ہے، ایف۔ بی۔ آر۔ کو دیکھنا چاہئے کہ سسٹم میں اندراج میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے، تسلسل سے سسٹم میں اندراج کیا جائے تو تاجر برادری کی بروقت کنسائنمنٹ کی کلیئرنگ کی جا سکے گی۔ ایف۔ ٹی۔ او۔ پالیسی میکنگ کرے مسائل کو اجاگر کریں گے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے ٹیکسیشن کے مسائل پر سیر حاصل بات چیت ہوئی ہے اور اس سے تاجر برادری کو فائدہ پہنچے گا۔ اجلاس میں ریجنل ہیڈ ایف۔ ٹی۔ او۔ حیدرآباد سید علی عادل شاہ،حیدرآباد چیمبرکے سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اراکین پہلاج رائے فہیم خان، احسن ناغڑ، محمد اکبر خان درانی، شفقت اللہ میمن، الہ دین قائم خانی، نواب الدین قریشی، حماد درانی، محمد یاور قریشی، محمد عدنان خان، صلاح الدین قریشی، بھولو، مقصود احمد چوہان، راشد قریشی، شاکر چوہان، ملک ہاشم، اسلم عیدو، دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل