پریس ریلیز
ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹوٹ میں جدید علوم پر مبنی نصاب مرتب کیا جائے۔۔۔عدیل صدیقی
ہم چاہتے ہیں کہ انڈسٹریز سے بھی لائژن بڑھانا چاہتے ہیں۔۔۔منور علی مٹھانی
08-01-2024
حیدرآباد ( )سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھا رٹی (اسٹیوٹا) کے مینیجنگ ڈائریکٹر منور علی مٹھانی کا دورہ حیدرآباد چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری، صدر عدیل صدیقی سے ملاقات میں ٹیکنل ووکیشنل ایجوکیشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآبا د چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر ٹیکنیکل انسٹیٹوٹ اور ووکیشنل سینٹر کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا چاہتے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ انڈسٹریز سے بھی لائژن بڑھایا جائے تاکہ تربیت یافتہ طلبہ کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد ر عدیل صدیقی نے ایم ڈی اسٹیوٹا کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیوٹا کی کارکردگی بہتر ہے مگر اس میں مزید بہتری کی گنجائش باقی ہے، ہمارے یہاں روایتی شعبوں میں ہی تربیت دی جا رہی ہے، انسٹیٹوٹ کے تربیتی نصاب پرانے ہونے کی وجہ سے صنعتوں میں اکثر تکنیکی افرادی قوت کی کمی رہتی ہے، ٹیکنیکل ووکیشنل انسٹیٹوٹ میں جدید علوم پر مبنی نصاب مرتب کئے جانے چاہئے تاکہ ہنر مند افراد صنعتوں کی ترقی میں فعال کردار ادا کر سکیں،حیدرآباد چیمبر اکیڈمیا اور انڈسٹر ی لائژن پر بھی کام کر رہا ہے۔ ملاقات میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین محمد دانش خان، احسن ناغڑ، اسٹیٹوٹا کے ریجنل ڈائریکٹر منظو رچانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر الطاف شیخ، اسسٹنٹ مینیجر سی پی سی کامران علی خان زئی، ڈائریکٹر مانیٹرنگ ثاقب کھوکھر و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل