پریس ریلیز
(ایف پی سی سی آئی) کے الیکشن میں کامیابی پر ایچ سی سی آئی میں جشن
تاجر برادری نے بی ایم پی پی کے کو آرڈینیٹر عدیل صدیقی اور یو بی جی کے سینئر رہنما محمد اکرام راجپوت کا استقبال کیا
09-01-2024
حیدرآباد ( )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے الیکشن میں بھا ری اکثریت سے کامیابی پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں جشن، صنعتکا روں و تاجروں اور ایسو سی ایشنز کے نمائندگان نے بزنس مین پینل پرو گریسیو (بی ایم پی پی) کے کو آرڈینیٹر عدیل صدیقی اور یونائیٹڈ بزنس گروپ (یو بی جی) کے سینئر رہنما محمد اکرام راجپوت کو ثقافتی تحائف دیئے اور پھولوں کے ہار پہنائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور بی ایم پی پی کے کو آرڈینیٹر عدیل صدیقی نے استقبال کے لئے آئے ہوئے تاجروں اور لیڈنگ صنعتکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بی ایم پی پی اور یو بی جی کولیشن پارٹنر ہیں، ایف پی سی سی آئی الیکشن 2024-25میں مشترکہ امیدوار کھڑے کئے اور بھا ری اکثریت سے ہما رے امید وار کامیاب ہوئے ہیں، بی ایم پی پی خرم اعجاز اور ساتھیوں نے بڑی محنت اور لگن سے فرائض انجام دیئے ہیں اور الحمد اللہ ہم کامیاب ہوئے، ہم سب کو ساتھ لے کر چلیں گے پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے متحدہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کی تاجر برادری کے مسائل کے لئے تمام صلاحیتوں کو بروئے کا رلائیں گے، پاکستان بھر سے تاجر برادری کی مبارکباد کے پیغامات آ رہے ہیں تمام دوستوں اور خیر خواہوں کا شکر گزار ہوں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ اور یو بی جی کے سینئر رہنما محمد اکرام راجپوت نے کہا کہ یو بی جی کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر پاکستان کی تاجر برادری کی یکجہتی چاہتے ہیں، بانی و چیئر مین یو بی جی ایس ایم منیر نے تاجر برادری کے اتحاد اور یکجہتی کے لئے بڑی خدمات انجام دی ہیں، ایف پی سی سی آئی کے منتخب صدر عاطف اکرام شیخ اور سینئر نائب صدر ثاقب فیاض مگوں کا شمار ملک کے سلجھے ہوئے صنعتکا روں میں ہوتا ہے، دونوں با صلاحیت شخصیات ہیں جو کہ پاکستان کی معیشت کی ترقی کے لئے پر عزم ہیں۔ سر پرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، محمد اکبر خان درانی، فہیم خان، اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، احسن ناغڑ، نجم الدین ابڑو، الہ دین قائم خانی، نواب الدین قریشی، اعجا ز علی راجپوت، عبد الرحمن راجپوت، محمد اسلم خان دیسوالی، مقصود احمد چوہان، محمد عدنان خان، حماد درانی، نواب خان، محمدراشد قریشی، جاوید قادری، علی رضا آرائیں، رضوان احمد، کامران راجپوت، رفیق راٹھو ر، عبد الخالق شیخ، افضال چوہان، جھامن داس، احتشام انصا ری، احسن قریشی، ایوب شیخ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل