پریس ریلیز
24-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے سب کمیٹیوں کے چیئر مینز سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجمو عی طو رپر سب کمیٹیوں کی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے۔سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپو ت، سرپرست اقبال حسین بیگ اور صدر عدیل صدیقی چاہتے ہیں کہ تاجر برادری کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کراکر دیئے جائیں، سب کمیٹیوں کے چیئر مین کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو رضاکارانہ طو رپر متعلقہ محکموں سے حل کرانے میں محنت اور لگن سے کام کررہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہیں، حیدرآباد چیمبر کی طرف سے متعلقہ محکموں پر مشتمل کمیٹیا ں تشکیل دینے کا مقصد بھی یہ ہی تھا کہ تاجروں کے مسائل کے حل میں ان کی بھرپور معاونت کی جائے اور ہمیں اس سلسلے میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کے وفاقی و صوبائی اور ضلعی سطح پر محکموں کے سربراہان سے بہترین لائژن اور کو آرڈینیشن سے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ساکھ بہتر ہوئی ہے، یقینا اس سے کاروبا ری سرگرمیوں میں نہ صرف اضافہ ہو گا بلکہ تاجر برادری اعتماد کی فضا ء میں کام کر سکیں گے۔ نائب صدر اویس خان نے کہا کہ محکموں سے بہترین تعلقات تجا رتی مارکیٹوں کے باعث مارکیٹوں میں کاروبا ری ماحول بہتر ہو ا ہے، کاروباری لوگوں کا محکموں پر اعتماد بڑھ رہا ہے جو کہ حکومتی اداروں کے لئے بھی خوش آئند بات ہے۔ قبل ازیں سب کمیٹیوں کے چیئر مینز نے علیحدہ علیحدہ اپنی اپنی کمیٹیوں کی رپو رٹ پیش کیں جن میں بتایا گیا کہ امن و امان کی صورتحال تسلی بخش ہے، پو لیس ڈپارٹمنٹ تاجر برادری کے کاروبا ری تنازعات سمیت روز مرہ کے مسائل حل کرنے میں تعاون کر رہا ہے، جبکہ ٹریفک کے مسائل میں بھی ڈپا رٹمنٹ نمایاں طو رپر تعاون کر رہا ہے، سندھ اسمال انڈسٹریز کے انفرا اسٹرکچر کی بحالی پر کام شروع کر دیا گیا ہے جبکہ حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بھی سندھ اسمال انڈسٹریز کو متبا دل فیڈر سے پاور سپلائی کے لئے کام شروع کردیا ہے، اس کے علا وہ مارکیٹوں میں ٹرانسفارمر کی تبدیلی اور لائنوں کی مرمت کی شکایات کا بھی ازالہ کیا جا رہا ہے، سندھ فوڈ اتھا رٹی نے چیمبر کی سفارش پر ایک سو سے زائد فو ڈ لائسنس صنعتکا روں و تاجروں کو جا ری کئے ہیں جبکہ سندھ فو ڈ اتھا رٹی سے تاجروں کے دیگر مسائل بھی حل کرائے جا رہے ہیں، بلدیہ اعلیٰ اور واسا کے محکمے بھی تاجربرادری کے مسائل حل کرنے میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔ اجلاس اختتام پر سینئر صحافی اور ایکسپریس میڈیا گروپ حیدرآباد کے بیورو چیف جنید خانزادہ کے ہم زولف نعیم خانزادہ کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی میں دعا کی کہ اللہ تبا رک و تعالیٰ مرحوم کے درجات کو بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر اور استقامت عطافرمائے۔اجلاس میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی، محمد سلیم خان، محمد فہیم خان، محمد دانش خان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، احسن ناغڑ، مقصود احمد چوہان، محمد اسلم خان دیسوالی، سید علی حسن لجپال، محمد راشد قریشی اور نواب خان نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل