پریس ریلیز
سینئر صحافی سلطان زئی کی صحافتی خدمات پر تاجروں کا خراج عقیدت
23-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے سینئر صحافی سلطان زئی کی صحافتی میدان میں خدمات کے اعتراف میں تعزیتی ریفرنس کا اہتمام کیا گیا، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا سلطان زئی سے پرانا تعلق رہا ہے، مرحوم نفیس انسان تھے، تاجر برادری کا صحافیوں سے محبت کا رشتہ ہے، سلطان زئی نے ہمیشہ صحافت کو خدمت سمجھ کر کیا ان کی شعبہ صنعت و تجارت، پاکیزہ معا شرے کی تعمیر اور نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت کے لئے نمایاں خدمات ہیں جو کہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سلطا ن زئی نے بہت سے اخبارات اور رسائل میں صحافت کے فرائض انجام دیئے وہ دنیا نیوز چینل سے بھی وابستہ رہے، تاجر برادری سلطان زئی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔ حیدرآباد چیمبر سرپرست اقبال حسین بیگ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں زندگی میں انسانوں کی بھلائی کے لئے کام کرنے چاہئے، سلطان زئی نے معا شرتی برائیوں کے خاتمے کے لئے کام کئے جو کہ ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے والدین کی خواہش ہو تی ہے کہ اولادیں اس کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں اور دنیا میں انسانیت کی فلاح و بہود کی بھلائی کے لئے کام کر یں۔ حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو جذبہ خدمت سے فرائض انجام دیں، تعزیتی ریفرنس کے انعقاد کا مقصد سینئر صحافی سلطان زئی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ مرحوم کے صاحبزادے عزیر زئی نے تعزیتی ریفرنس کے انعقاد پر حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپو ت، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی،سرپرست اقبال حسین بیگ، نائب صدر اویس خان اور تاجربرادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ لوگوں کی محبت ہے کہ آپ نے میرے مرحوم والد سلطان زئی کی خدمات کو سراہا ہے، صحافت کے مشن آگے بڑھا رہے ہیں، حیدرآباد نیوز ویب چینل میں آپ لوگ ٹیلنٹ دیکھ رہے ہیں جو کہ میرے والد کی تربیت کا حصہ ہے۔تعزیتی ریفرنس میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، شفقت اللہ میمن، صلاح الدین قریشی، محمد سلیم خان، محمد فہیم خان، محمد دانش خان، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، احسن ناغڑ، مقصود احمد چوہان، محمد اسلم خان دیسوالی، سید علی حسن لجپال، محمد راشد قریشی، محمد یاور قریشی، فرمان بیگ، محمد جنید عطاری، محمد آصف میمن کونچ والا، عبد القیوم شیخ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل