پریس ریلیز
27-01-2024
حیدرآباد ( )متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن اور حق پرست امیدوار این اے 220 سید وسیم حسین نے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کے اجتما عی وسائل پر کام کریں گے، ما ضی میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی کارکردگی عوامی خدمت کی آئینہ دار ہے، تاجر برادری کے حقوق کے لئے ایوانوں میں آواز اٹھائیں گے حیدرآباد کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک ہو رہا ہے، کراچی اور حیدرآباد ستر فیصد ریوینیو مہیا کرتے ہیں، سید وسیم حسین نے کہا کہ اٹھار ویں ترمیم کا خاتمہ کرنا ہے۔ سابق حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی نے کہا کہ صنعت و تجا رت کی ترقی کے لئے ہم نے اسمبلی فلو ر پر آواز اٹھائی، نوجوان بیروزگاری سے تنگ آ کر خو د کشی کر رہے ہیں، صنعت و تجا رت کی ترقی کے بغیر معا شی خوشحالی ممکن نہیں، ایگریکلچر سیکٹر کو پاکستان کی بیک بون کہا جاتا ہے جو کہ ایک سال میں ساٹھ کروڑ روپے ٹیکس دیتا ہے، جبکہ تاجربرادری حیدرآباد کلیکٹریٹ کو ساٹھ ارب روپے ٹیکس سالانہ ادا کر رہی ہے،ملک کی اکنامی کے لحاظ سے بات کی جا نی چاہئے، حیدرآباد کا انڈسٹریل سیکٹر تباہ ہو رہا ہے اور یہ ہی حال کراچی کا ہے۔ حق پرست امید وار صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی، ساجد مری، راشد خان، ناصر قریشی، کامران قریشی نے بھی عوا می خدمات اور معا شی ترقی کے لئے عزم کا اظہار کیا، حق پرست امیداوار این اے 219 عبد العلیم خانزادہ نے معا شی ترقی کے لئے حیدرآباد چیمبر کی مشاورت سے صنعتوں کے فروغ اور ٹریڈ کی ترقی کے لئے کام کرنے کا اعا دہ کیا۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی نے حق پرست امیدوار ان قومی و صوبائی اسمبلی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آٹھ فروری کو ہونے والے انتخابات سے جمہو ری حکومت کا نیا دور شروع ہو گا، سابقہ انتخابات میں ایم کیو ایم پاکستان نے حیدرآباد سے نوے فیصد مینڈیٹ حاصل کیا تھا، پچھلے اراکین نے شہر کی ترقی اور عوامی مسائل کو حل کرنے کے لئے گرانقدر خدمات انجام دی ہیں، حق پرست امیدواران حیدرآباد کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں، حیدرآباد میں بڑے اسپتال، اسکول اور یونیورسٹی بنانے کی ضرورت ہے، انڈسٹریل زون اور شہر کے انفرااسٹرکچر کا بھی کام کرنا ہوگا، انتخابات میں کامیابی کے بعد حق پرستوں کے کاندھو ں پر بھا ری ذمہ داری ہو گی حیدرآباد کو نظر انداز کیا جاتا ہے، حیسکو بور ڈ آف ڈائریکٹر ز میں تاجر برادری کو نمائندگی نہیں دی جا رہی جبکہ تاجر برادری حیسکو کو چونتیس فیصد ریوینیو مہیا کرتی ہے، حیدرآباد میں انڈسٹریلائزیشن کا بہت بڑا پوٹینشل ہے کیونکہ کراچی کے بعد سے پہلا اسٹیشن حیدرآباد اور کوٹری کا آتا ہے۔ سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ ماضی میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سے کو آرڈینیشن رہا ہے اسے مزید بڑھانے کی ضرورت ہے، تاجر برادری صرف سہولیات کا تقاضہ کر سکتی ہے، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کے علا وہ اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، محمد سلیم خان، احسن ناغڑ، محمد اکبر خان درانی، سید علی حسن لجپال، صلاح الدین قریشی، شفقت اللہ میمن، اعجاز علی راجپوت، عزیز احمد خان، دانش شفیق قریشی، علی رضا آرائیں، مقصود احمد چوہان، احتشام انصا ری، محمد یاور قریشی، ضرار احمد، رضوان احمد، سہیل بابر، اعظم چوہان، اکبر فیصل، محمد امین میمن، شکیل خانزادہ، محمد راشد قریشی، سبحان قریشی، جمیل قریشی، یوسف دادا، محمد آصف میمن کونچ والا، عبد القیوم قریشی سمیت ایم کیو ایم پاکستان حیدرآباد کے اراکین افتخار قائم خانی، ندیم قاضی، شہزاد قریشی،سعید عزیز، جاوید قریشی، لیاقت خانزادہ، خالد قریشی، زمان قریشی، نعیم زئی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل