پریس ریلیز
28-01-2024
حیدرآباد ( )سندھ ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھا رٹی (اسٹیوٹا) کے ڈائریکٹر انڈسٹریل کو آرڈینیٹر یوسف بلوچ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے دورے پر نائب صدر اویس خان سے گفتگو میں بتایا کہ ستر فیصد انٹرمیڈیٹ طلبہ و طالبات ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور ووکیشنل سینٹرز میں فنی مہا رت حاصل کر رہے ہیں، نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے اجتما عی طو رپر کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان معا شرے میں خو شحال زندگی بسر کر سکیں، انڈسٹریز کو آن بو ر ڈ لے رہے ہیں تاکہ انڈسٹریز کی ضروریات کے مطابق پیشہ ورانہ تربیت دے کر انڈسٹریل سیکٹر کو تعلیم یافتہ اور ٹیکنیکل افرادی قوت مہیا کی جا سکے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری بزنس پلان دے پیشہ ورانہ تربیت میں شامل کریں گے، حکومتی پالیسی کے تحت انسٹیٹیوٹ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں، کمیٹی کا سربراہ تجا رتی شعبے سے تعلق رکھنے والا صنعتکا ر ہوگا، اسٹیوٹا اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے سندھ ٹیکنیکل ایجو کیشن اینڈو وکیشنل ٹریننگ اتھا رٹی ٹیکنیکل اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ میں طلبہ کی فنی مہا رت بڑھانے پر فوکس کر رہا ہے جو کہ خو ش آئند بات ہے، پاکستان کی آبا دی پینسٹھ سے ستر فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہنر مند افرا دی قوت معیشت کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، نجی شعبے کی ترقی کے لئے فنی تربیت کو فروغ دیا جانا چاہئے عالمی رجحانات کے تنا ظر میں ہمیں علا قائی اور بین الاقوامی سطح پر مسابقتی بنانے کے لئے ہنر مندی کے فروغ پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صنعتوں اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہا ہے، نجی شعبوں کی ترقی کے لئے فنی مہارت کے فروغ پر بھی تعاون کریں گے۔ ملاقات میں اسٹیوٹا کے انچارج ریجنل ڈائریکٹر منظور چانڈیو، ڈائریکٹر مانیٹرنگ ثاقب کھوکھر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی سی نوازتنیو، اسسٹنٹ مینیجر کیئر کاؤنسلنگ کامران علی خان کے علا وہ حیدرآباد چیمبر کے رکن احسن ناغڑ موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل