پریس ریلیز
طلبہ و طالبات آئی ٹی کے شعبے کو فوکس کریں۔۔۔عدیل صدیقی
قائد اعظم رینجرز اسکول کی تعلیمی شعبے میں خدمات قابل تعریف ہیں
19-03-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے قائد اعظم رینجرز اسکول کے دورے پر طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان پاکستان کا سرمایہ ہیں، ہمارے پاس ویژن ہونا چاہئے کہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک کی خدمت کریں، پڑو سی ملک چائنہ کی آئی ٹی اکنامی ساڑھے چھ ہزار ٹریلین ڈالر ہے، دنیا کی دس بڑی کمپنیوں میں سے سات کا تعلق آئی ٹی کے شعبے سے ہے، پاکستان میں تمام ریسو رسز موجود ہیں، ہمیں آئی ٹی کے شعبے پر فوکس کرنا چاہئے، آرٹی فیشل انٹیلی جنس نے آئی ٹی کے شعبے میں مزید آسانیاں پیدا کردی ہیں، ہمیں ملک کو ڈلیور کرنے کے لئے سخت محنت اور لگن سے کام کرنا ہو گا، معا شی حالات آپ کے سامنے ہیں آپ کو کلیدی عہدوں پر فائز ہو کر پاکستان کی خدمت کرنا ہے۔ قبل ازیں قائد اعظم رینجرز اسکول کے پرنسپل کاشف درانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ قائد اعظم رینجرز اسکول شعبہ تعلیم میں گراں قدر خدمات انجام دے رہا ہے، بچوں کی تعلیم کے لئے بہترین ماحول اور جدید علوم سے بچوں کو تعلیم دے رہے ہیں۔ اس موقع پر حیدرآباد چیمبر کے اراکین احسن ناغڑ، محمد عدنان خان، نواب الدین قریشی سمیت طلبہ طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔
سیکریٹری جنرل