پریس ریلیز
ایچ سی سی آئی ممبرشپ تجدید کی آخری تاریخ 31مارچ مقرر
مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی
13-03-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل محمد رضوان نے تمام ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2024یا اس سے قبل کرا لیں تاکہ انہیں ممبرشپ کے حوالے سے کسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013کے تحت ایچ سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2024 مقرر کی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جا ری ہے، ایچ سی سی آئی کی طرف سے سالانہ ممبرشپ تجدید کرانے کے حوالے سے پہلے ہی ممبران کو خطوط ارسال کردیئے گئے ہیں جس میں ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سال 2024-2025کے لئے اپنی ممبرشپ کی تجدیدمقررہ فیس کے ہمراہ انکم ٹیکس ریٹرن 2023اور قابل اطلاق سیلز ٹیکس ریٹرن کی کاپی جمع کرانی ہو گی، مقرر ہ مدت تک ممبرشپ تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی۔
سیکریٹری جنرل