پریس ریلیز
جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کا دور ہے۔۔۔عدیل صدیقی
ہائی جین سلاٹر سے معیا ری وائیٹ میٹ بزنس کو فروغ دیا جائے
29-05-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وائیٹ میٹ فیکٹری کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر جدید ٹیکنالوجی اور ویلیو ایڈیشن کا دور ہے، ہائی جین سلاٹر اور چلر سے گزار کر عوام کو معیا ری گو شت سپلائی کیا جا رہا ہے اور اس کی ضرور ت حیدرآباد میں شدت سے محسوس کی جا رہی تھی حیدرآباد وائیٹ میٹ کی چار برانچز کام کر رہی ہیں، پاکستان میں حلال فوڈ کا بہت پو ٹینشل ہے، حیدرآباد میں بیف مٹن حلال انڈسٹری میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے، دنیا میں دو ارب پر مشتمل مسلم آبا دی ہے، حلال فو ڈ انڈسٹریز ملک میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، پاکستان سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت سمیت دیگر اسلامی ممالک کو بیف اور مٹن میٹ ایکسپو رٹ کر رہا ہے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ ہمارا مقصد شہر کی معیشت کو مضبوط کرنا اور یہاں کی صنعتوں کو ترقی دینا ہے،ایچ سی سی آئی صنعتکا روں کے ساتھ کھڑا ہے، ہم تاجروں کا بھرپور تحفظ کریں گے۔ قبل ازیں وائیٹ میٹ فیکٹری کے ڈائریکٹر ز ذیشان مرزا اور سید عمیر علی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان کا استقبال کرتے ہوئے ثقافتی اجرک اور ٹوپی پیش کی، انہوں نے صدر ایوان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کاروباری ترقی میں آپ نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں، تاجر برادری اپنے نوجوان رہنما پر فخر کرتی ہے، ہم نے حیدرآباد میں پہلی مرتبہ وائیٹ میٹ کو متعارف کرایا ہے، جدید ٹیکنالوجی سے لیس وائیٹ میٹ شہریوں کو معیا ری کوالٹی کے ساتھ مہیا کر رہے ہیں، گوشت کی تیا ری میں ایس۔ او۔ پیز۔ پر پو ری طرح عمل کیا جا رہا ہے، آپ کے دور ے سے صنعتکا روں کو حوصلہ افزائی ہوئی ہے، آپ نے ہمیشہ تاجر برادری کے مسائل کو حل کرایا ہے۔ حیدرآباد چیمبر کے رکن احسن ناغڑ و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل