پریس ریلیز
ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ بزنس سے وابستہ تاجروں کے مسائل کے حل میں تعاون کریں گے۔۔۔عدیل صدیقی
مخالفین جتنی چاہیں کوشش کرلیں شکست فاش ہو گی۔۔۔نواب خان
03-06-2024
حیدرآباد ( )آل حیدرآباد ہو ٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر اور ایچ سی سی آئی کی ہوٹل اینڈ ریسٹوینٹ سب کمیٹی کے چیئر مین نواب خان نے مخالفین کو ایچ سی سی آئی کے دفتر پر قبضہ کرنے میں ناکامی کی خو شی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا،حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے تاجر برادری کی طرف سے پذیرائی پر اظہار تشکر کر تے ہوئے کہا کہ مخالفین کو دفتر پر قبضہ میں ناکامی تاجر برادری کے اتحاد اور یکجہتی سے ممکن ہوئی، نواب خان بہادر لیڈر ہیں، ایسوسی ایشن کے ممبران کے کاروبار کے تحفظ کے لئے بے لوث خدم کر رہے ہیں، حیدرآباد چیمبر نے ہوٹل اور فوڈ بزنس سے وابستہ تاجروں کے لئے فوڈ لائسنس کے اجراء میں کافی کام کیا ہے ہم نے پہلے بھی حیدرآباد چیمبر کے پلیٹ فارم سے فو ڈ بزنس سے وابستہ تاجروں کو سینکڑوں لائسنس سندھ فوڈ اتھا رٹی سے جاری کروائے ہیں، ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے عہدیداروں کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں،کویڈ 19میں ہم نے ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ورکر ز کی ہر ممکن مدد کی ہے، صدر عدیل صدیقی نے ہوٹل مالکان کو فوڈلائسنس اور ایسو سی ایشن کے ممبرشپ سرٹیفیکیٹ بھی تقسیم کئے۔ قبل ازیں آل حیدرآباد ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے مرکزی صدر نواب خان صدر عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان کا خیر مقدم کرتے ہوئے مہمان خصوصی عدیل صدیقی کو ثقافتی تحائف اور پھول پیش کئے، انہوں نے کہا کہ ہم عدیل صدیقی کے ساتھ ہیں، مخالفین جتنی چاہیں کوشش کرلیں ان کو شکست فاش ہو گی عدیل صدیقی اور عہدیداران تاجر برادری کے حقیقی لیڈر ہیں، آل حیدرآباد ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے ممبران عدیل صدیقی کے ساتھ کھڑے ہیں، تقریب میں ڈی ایس پی لطیف آباد حاجی مسعود اقبال، حیدرآباد چیمبر کے اراکین نواب الدین قریشی، ملک محمد ہاشم، حاجی جاوید خلجی، اعجاز علی راجپوت، آل حیدرآباد ہوٹلز اینڈ ریسٹورینٹ ایسو سی ایشن کے سینئر نائب صدر امیر الرحمن، جنرل سیکریٹری غلام سرور چانڈیو، سیکریٹری فنانس عبد اللہ شاہ، سیکریٹری اطلا عات عادل نواب اراکین حاجی ذاکر دیسوالی، یامین لغاری، ثاقب شیخ، شہزاد کاکا و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل