پریس ریلیز
حیدرآباد کی صنعتوں کے فروغ اور تجا رتی سرگرمیاں بڑھانے پر کام کر رہے ہیں۔۔۔عدیل صدیقی
تاجر برادری کوعدیل صدیقی کی صورت میں سنجیدہ اور تجربہ کار قیا دت مل گئی۔۔۔ ملک منظور نورانی برادران
03-06-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صد ر عدیل صدیقی نے شعبہ سیڈ ز کے ممتاز تاجر ان ملک منظورنورانی برادران کی طرف سے دیئے گئے استقبالیہ کے شرکا ء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی معیشت بہتر کرنا چاہتے ہیں، صنعتیں چلیں گی تو لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے، غریب آدمی معا شرے میں خوشحال زندگی بسر کر سکے گا، ملک کے دوسرے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ممبران کو اچھی سہولیات مہیا کر رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھی ملک کے مستند چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی صف میں لاکھڑا کیا جائے، الحمد اللہ ہمارا سفر جا ری ہے، ملک کی نامور شخصیات نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کر کے یہاں کی تاجر برادری سے خطاب کیا اور ہم نے حیدرآباد کی صنعتوں کے فروغ اور تجا رتی سرگرمیاں بڑھانے اور ایک عام تاجر کے مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی، یہ تمام چیزیں تاجربرادری کے اتحاد اور یکجہتی سے ہی ممکن ہوئی ہے، حیدرآباد چیمبر کے دروازے ہر ایک کے لئے کھلے ہیں، بلا تفریق تجربے کار تاجروں کو سب کمیٹیوں میں لیا گیا ہے تاکہ وہ اپنی اہلیت اور تجربات اور گائیڈ لائن سے دوسرے تاجروں کو کاروبار اور صنعتکا ری میں آگے بڑھنے میں مدد کر سکیں۔ قبل ازیں مون اسٹار سیڈ ز، ال ہلال سیڈ ز کے روح رواں ملک منظور نورانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اور مجلس عاملہ کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد کی تاجر برادری کو سنجیدہ اور تجربہ کارقیا دت کی ضرورت تھی جو کہ عدیل صدیقی کی صورت میں مل گئی ہے واقعی آپ کے دو سالوں کے دوران بزنس کمیونٹی کے مسائل کو نہ صرف اجاگر کیا گیا بلکہ تاجروں کے مسائل حل بھی کرائے گئے ہیں جو کہ نوجوان قیادت کا بہترین کارنامہ ہے، جس طریقے سے آپ رات دن تاجر برادری کے مسائل کو حل کرانے کی جستجو میں مصروف ہیں، تاجر برادری میں آپ کی عزت و شہرت بڑھ رہی ہے او ر یہ کہنا غلط نہیں ہو گا کہ آپ کے صدارتی دور میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ساکھ بہتر ہو ئی ہے، اداروں سے بہترین روابط سے تاجر برادری کے مسائل بغیر کسی مشکلات کے حل ہو رہے ہیں۔ استقبالیہ میں مرزا حسن مسعود بیگ، حاجی محمد سلیم خان، فہیم خان، افتخار عبا سی، احسن ناغڑ، نبیل صدیقی، عمر صدیقی، صارم صدیقی، ناصر احمد خان، مقصود احمد چوہان، سید علی حسن لجپال، اعجاز علی راجپوت، محمد عدنان خان، علی رضا آرائیں، محمد راشد قریشی، ملک ہاشم، سہیل بابر، آصف سٹہ، ملک یاسین نورانی، محمدحسان نورانی، و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل