پریس ریلیز
01-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے پو لیس فیسیلیٹیشن سینٹر (پی ایف سی) کے دورے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آئی جی پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد امجد شیخ کی نگرانی میں پو لیس فیسیلیٹیشن سینٹر ون ونڈو فیسیلیٹی کے تحت لرننگ ڈرائیونگ لائسنس، کرائے داری رجسٹریشن، فیملی تنازعات کے فیصلے کئے جا رہے ہیں، اس کے علاو ہ عوام کو بیرونی سفر کے لئے کریکٹر سرٹیفیکیٹ کی سہولت آئن لائن مہیا کی جارہی ہے، پو لیس فیسیلیٹیشن سینٹر میں تعلیم یافتہ اور با صلاحیت عملہ عوام کو سہولیات فراہم کر رہا ہے، پچھلے ادوار میں تاجر برادری کو کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے حصول کے لئے تھانوں کے چکر لگانے پڑتے تھے، ہما رے یہاں تھانوں کی ایسی حالت ہے کہ عام آدمی کو دیکھ کر خوف آتا ہے، پی ایف سی کی کارکردگی پو لیس ڈپارٹمنٹ کی بہترین مثال ہے، سائلین کے مسائل با عزت طو رپر حل کئے جاتے ہیں، پی ایف سی میں مکمل ڈرائیونگ لائسنس برانچ، کیمرہ مانیٹرنگ سیلف سٹی پراجیکٹ اور 15کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ پی ایف سی جیسی عمارتوں کی مرمت اور اخراجات کے لئے فنڈز میکنزم بنانے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے پی ایف سی کی کارکردگی کو سراہا۔ قبل ازیں پو لیس فیسیلیٹیشن سینٹر کے مینیجر انسپکٹر سکندر مصطفی نے صدر عدیل صدیقی اور وفد کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے عہدیداروں کو سندھ کے روایتی تحائف اجرک پیش کیں اور پی ایف سی کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان کے علا وہ مرز ا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، احسن ناغڑ، محمد دانش خان، سیدعلی حسن لجپال، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، مقصود احمد چوہان، افضال چوہان، حماد درانی و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل