پریس ریلیز
حکومت کفایت شعا ری کی پالیسی اپنائے…عدیل صدیقی
01-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 19روپے 95پیسے فی لیٹر اضافہ عوام پر ظلم کی انتہا ء ہے،حکومت پیٹرول پر 71روپے 32پیسے ٹیکسز وصول کر رہی ہے، پیٹرول کے ٹیرف بڑھانے سے مصنوعات کی پیداواری لاگت میں اضافہ فطری عمل ہے،گذشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں مزید 3.45فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، پاکستان کی 65فیصد بنیا دی سہولیات سے محروم ہے، متوسط طبقے کو سفید پو شی کا بھرم رکھنا مشکل ہو گیا ہے حکومت ہوش کے ناخن لے، مہنگائی میں اضافے سے معاشرتی خرابیاں پید ا ہونے کے خدشات ہیں، حکومت کفایت شعا ری کی پالیسی اپنائے، پاکستان ریلویز، اسٹیل مل، پی آئی اے اور خسار ے میں چلنے والے اداروں کی فو ری طور پر نجکا ری کی جائے، قومی خزانے کو خسارے سے پچایا جائے،حکومت صنعت و تجا رت سرمایہ کاری کی ترقی کے لئے موجودہ پالیسیوں پر نظر ثانی کرے تاکہ ملک کی معیشت کو ترقی کے ٹریک پر لایا جا سکے۔
سیکریٹری جنرل