پریس ریلیز
صدر ایوان عدیل صدیقی کی عازمین حج کے اعزاز میں روح پرور تقریب
31-07-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی طرف سے عازمین حج کے اعزاز میں روح پرور تقریب حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوئی، صدر ایوان عدیل صدیقی نے عازمین حج ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لالہ جعفر،شمع کمرشل انڈسٹریل ایریا سب کمیٹی کے چیئر مین اعجاز علی راجپو ت، ڈائریکٹر پریمیئر انڈسٹریز صارم صدیقی، پروجیکٹ ڈائریکٹر نیشنل انکیو بیشن سینٹر سید اظفر حسین، ٹرانسپو رٹ سب کمیٹی کے چیئر مین اسلم خان دیسوالی،SDOرضوی سب ڈویژن حیسکو عرفان شیخ اور بلال انصاری کو سندھ کی ثقافتی اجرک ٹوپی کے تحفے پیش کئے۔ صدر ایوان عدیل صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی 23کروڑ آبا دی میں سے 1لاکھ کے لگ بھگ خواتین و حضرات نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی، یہ نصیبوں اور بلا وے کی بات ہے، عازمین حج کو بیت اللہ شریف کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دیتا ہوں، حج بیت اللہ روحانی سفر ہے، انسان کا اپنے خالق حقیقی سے روحانی تعلق ہو تا ہے اور یہ ایک روحانی سفر ہے کہ مکہ سے مدینہ شریف جائیں تو مکہ کی برکات اور تجلیات کی یاد ستاتی ہے اور مدینہ سے مکہ آئیں تو مدینہ کی انوار افروز مناظر یاد آتے ہیں، اللہ تبار ک و تعالیٰ حج بیت اللہ کی سعادت کے طفیل ہما رے وطن عزیز پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان اراکین پہلاج رائے، لال چند لیمانی، محمد عدنان خان، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد سلیم خان، نواب الدین قریشی، احسن ناغڑ، فرمان بیگ، شفقت اللہ میمن، حماد درانی، فیضان خان، راشد قریشی، علی رضا آرائیں، حاجی جاوید خلجی، ملک ہاشم نے عازمین حج کو پھولوں کی مالا پہنائیں۔
سیکریٹری جنرل