پریس ریلیز
تاجر برادری کو بنیا دی سہولیات مہیا کی جائیں…عدیل صدیقی
01-11-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی،سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے انجمن تاجران کٹ پیس اینڈ جنرل مرچنٹس یونین رجسٹر نمبر 8447 کے چیئر مین ایوب راجپوت کی دعوت پر کٹ پیس کلاتھ مارکیٹ کا دورہ کیا، چیئر مین ایوب راجپوت سمیت تاجروں نے عہدیداروں پر پھولوں کی پتیاں نچھا ور کیں، سندھ کی ثقافتی اجرک ٹوپی پہنا کر اکابرین کا مثالی استقبال کیا۔ ایچ سی سی آئی کے صدر عدیل صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہما ری تاجر برادری با شعور ہے، جس طرح مجھے اور میرے ساتھیوں کو عزت دی ہما رے حوصلے بلند اور خدمت کرنے کا نیا جذبہ پیدا ہوا ہے، میں کئی مارکیٹوں کا دورہ کر چکا ہوں، دیکھا کہ تاجر برادری مشکل حالات میں ملک کی معا شی ترقی میں اپناحصہ ڈال رہی ہے،مارکیٹوں کے مسائل یکساں ہیں، تجا رتی مراکز میں کچرے کے ڈھیر اور ابلتے ہوئے گٹر وں اور نکا سی آب ڈرین کی صفائی میں فقدان سے کاروبا ری ماحول ناسازگار ہے، مارکیٹوں میں مندی کے ڈیرے ہیں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ہم ہر فورم پر حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ تاجر برادری کو صنعت و تجا رت کی بنیا دی سہولیات مہیا کی جائیں، موسمیاتی تبدیلی سے سندھ سب سے زیا دہ متاثر ہوا ہے، سیلابی تباہ کاریوں کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں، حکومت سیلاب متاثرین کی آبا دکاری اور انفرا اسٹرکچر کی تعمیر پر توجہ دے رہی ہے، تاکہ معا شی سرگرمیوں کو دوبارہ ٹریک پر لایا جا سکے، ہما رے ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے سے کاروبا ری سرگرمیاں مفلوج ہیں، آبا دی کا 40فیصد حصہ غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہا ہے، مشکل حالات ہیں اچھا وقت بھی آئے گا جب کاروبا ری سرگرمیاں بلند ہوں گی جوکہ حکومت کے ٹیکس ریوینیو کے اضافے کا باعث بننے کے ساتھ لوگوں کے روزگار کا ذریعہ بنے گی، حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت چاہتے ہیں کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت تاجر برادری کو زیا دہ سے زیا دہ سہولیات چیمبر کی چھت تلے مہیا کی جائیں، اس کے لئے پلان کر رہے ہیں کہ ممبران کو چیمبر کی سرگرمیوں پر رپو رٹ موبائل ٹیکنالوجی کے ذریعے ارسال کی جا رہی ہیں۔ سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ تاجروں کی خدمت کرنا چاہتے ہیں جس طرح ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں سمجھتا ہوں کہ نوجوان قیادت کی صورت میں عدیل صدیقی تاجروں کو ریلیف دلانے اور سہولیا ت کی فراہمی میں کامیاب ہوں گے، ہم سب کا مقصد حیدرآباد کی معا شی ترقی کو بڑھانا ہے۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے کہا کہ کٹ پیس کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں سے مل کر مسائل معلوم ہوئے ہیں، چیمبر کے پلیٹ فارم سے اس مارکیٹ کے مسائل کو حل کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔ انجمن تاجران کٹ پیس اینڈ جنرل مرچنٹس یونین کے چیئر مین ایوب راجپوت نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہاں کے تاجر آپ کی آمد کے منتظر تھے آپ لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ آپ نے ہمار ی مارکیٹ میں آ کر تاجروں کو عزت بخشی ہے، عدیل صدیقی بھائی آپ کا تعلق بزنس فیملی سے ہے آپ کاروبار کے اتار چڑھاؤ کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، بنیا دی سہولیات کے فقدان سے تاجروں کو کاروبار ی نقصانات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ استقبالیہ میں سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، اراکین ایوان افتخار عبا سی، علی لجپال، محمد عدنان خان، مرزا حسن مسعود بیگ، حسام اقبال بیگ، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، احسن ناغڑ، محمد اریب خان، حماددرانی، فرمان بیگ، شفقت اللہ میمن سمیت انجمن تاجران کٹ پیس اینڈ جنرل مرچنٹس یونین کے چیئر مین ایوب راجپوت، سینئر وائس چیئر مین امین قلندری، وائس چیئر مین شاہد رانگھڑ، صدر راشد قریشی، سینئر نائب صدر حارث باگا، نائب صدر یو سف انصا ری، جنرل سیکریٹری جاوید قریشی، جوائنٹ جنرل سیکریٹری افضل لٹھا، جوائنٹ جنرل سیکریٹری عبد العزیز خلجی، پریس سیکریٹری زبیر احمد، فنانس سیکریٹری بابر خان کے علا وہ تاجروں کی کثیر تعداد شریک تھی۔
سیکریٹری جنرل