پریس ریلیز
رہائشی علا قے لطیف آباد نمبر 2 میں ٹرانسپو رٹ وین اسٹینڈ قائم ہونے سے روکا جائے…اسلم خان دیسوالی
30-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ٹرانسپورٹ سب کمیٹی کے چیئر مین اسلم خان دیسوالی نے ایک بیان میں کہا کہ لطیف آباد نمبر 2کے گنجان رہائشی علا قے میں ٹرانسپو رٹ وین اسٹینڈ قائم کرنے سے روکا جائے، رہائشی علا قوں میں ٹرانسپورٹ وین اسٹینڈ قائم کرنے سے رہائشی ماحول بری طرح متاثر ہو گا، بچوں کو اسکول جانے میں دشواری سمیت گھروں میں بیمار اور ضعیف العمر لوگوں کی زندگیاں مشکل بن جائیں گی، ایچ سی سی آئی ٹرانسپو رٹ سب کمیٹی کے چیئر مین نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد و چیئر مین ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے اپیل کی ہے کہ رہائشی علا قوں میں کمرشل ٹرانسپو رٹ وین اسٹینڈ یا بکنگ آفس کھولنے پر پابندی عائد کی جائے، اگر بکنگ آفس قائم کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے تو فو ری طو رپر منسوخ کی جائے، چونکہ بکنگ آفس کے اجازت نامے کا غلط استعمال بھی کیا جا سکتا ہے۔
سیکریٹری جنرل