پریس ریلیز
02-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے حیدرآباد چیمبر کے عہدیداران سے اظہار یکجہتی کے لئے آئے ہوئے تاجر تنظیموں کے نمائندگان کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے والوں کو پہلے ہی تاجر برادری مسترد کر چکی ہے، جعلی عہدیداران سے کوئی تعلق نہیں ہے، سو شل میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیا د ہیں، ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن وزا رت تجا رت پاکستان نے ہمیں پانچ سالوں کے لئے لائسنس جار ی کیا ہے اختیارات ہما رے پاس ہے،پچھلے 12سالوں کے عرصے میں اداروں کے سربراہان چیمبر کا دورہ کرنے سے گریز کرتے رہے کیونکہ چیمبر کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کیا جارہا تھا، اب اداروں کو تاجر برادری سے رابطے کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی شکل میں مضبوط پلیٹ فارم مل گیا ہے، اس کی ضرورت کافی عرصے سے محسوس کی جا رہی تھی۔نائب صدر اویس خان نے کہا کہ تاجر برادری حقیقی لوگوں کے ساتھ ہے، چھو ٹے تاجروں کو نمائندگی دے کر چیمبر کے پلیٹ فارم سے مارکیٹوں کے تاجروں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے ۔ لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ پچھلے ادوار میں تاجروں کا حق نہیں دیا گیا، خدارا چیمبر پر رحم کرو، انتظامیہ کے خلاف ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے،ہم ڈرائنگ روم کی سیا ست پر یقین نہیں رکھتے۔ شادی ہال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکٹریٹری شکیل خانزادہ نے کہا کہ سو شل میڈیا پر جعلی خبریں چلانے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہئے۔ ہو ٹل اینڈ ریستوران ایسو سی ایشن کے صدر نواب خان نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ صدر عدیل صدیقی تاجر برادری کو ڈیلیور کر رہے ہیں، ان کی کاوشوں کے ثمرات نظر آ رہے ہیں، اللہ تعالیٰ حیدرآباد چیمبر کو امن کا گہوارہ بنائے۔ حیدرآباد موٹر سائیکل ڈیلرز ایسو سی ایشن کے چیئر مین افتخار عبا سی نے کہا کہ تاجر برادری کو آگاہی دینے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اصل اور نقل کی پہچان کر سکیں،چیمبر کے عہدیداروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے چیئر مین اعجاز علی راجپوت نے کہا کہ عہدیداروں کے ساتھ مل کر چیمبر کو مضبوط کریں گے، صدر عدیل صدیقی پر تاجر برادری اعتما د کرتی ہے، یہ ہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق چلے آ رہے ہیں، انجمن تاجران پھلیلی کے صدر مسرور بٹ نے کہا کہ میں حیدرآباد چیمبر کا ممبر رہا ہوں دیکھنے میں آیا ہے کہ پچھلے ادوار میں حیدرآباد چیمبر کے مفہوم کو بھی تبدیل کردیا گیا تھا، چھو ٹے تاجروں کو نمائندگی نہیں دی جا تی تھی، انجمن تاجران کے توسط سے مسائل حل کرا رہا ہوں، شٹر پاور ٹریڈر ز کے پاس ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ٹریڈرز کو تنہا نہیں چھو ڑا جائے گا۔ اناج مارکیٹ کے سینئر نائب صدر عبد السلیم آرائیں نے کہا کہ چیمبر اپنی جگہ بہترین کام کر رہا ہے، تاجر برادری عہدیداروں پر اعتماد کرتی ہے، تاجروں کے مسائل کے حل کرانے میں صدر عدیل صدیقی کی کاوشیں نظر آ رہی ہیں۔ احسن ناغڑ نے کہا کہ ورکرکی حیثیت سے کام کر رہا ہوں بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، حیدرآباد چیمبر وفاق کا ادا رہ ہے کوئی ایسو سی ایشن نہیں کہ گھر بیٹھ کر چلائی جائے۔ اقبال میمن نے کہا کہ 30 سالوں سے چیمبر سے منسلک ہوں، حیدرآبا دچیمبر میں دوبارہ پرانی روایات قائم کر کے تاجر برادری کو عزت اور احترام دیا جا رہا ہے، ہم آپ کے ساتھ ہیں، اجلاس میں ایک قرار داد منظو ر کی گئی جس میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں نائب صدر اویس خان، لطیف آباد بزنس فورم کے حماد درانی، انجمن تاجران چھوٹکی گٹی رانا غلام رسول، سٹی بزنس فورم انجمن تاجران لطیف آباد نمبر 7، انجمن تاجران لطیف آباد نمبر 11، ہول سیل فروٹ مرچنٹ اینڈ کمیشن ایجنٹ ایسو سی ایشن، آٹا چکی ایسو سی ایشن، آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ ایسو سی ایشن، حیدرآباد صرافہ اینڈ جیوئیلرز ایسو سی ایشن کے علا وہ حاجی وکیل احمد، حاجی مقصود چوہان، محمد افضل چوہان، جبران شیخ، کامران خان، سہیل بھائی، طاہر شاہ، عرفان شیخ، شازان شیخ، محمد نعمان شیخ، نجم الدین، نواب الدین، محمد رضوان،اعظم ریاض، محمد ہاشم، محمد کاشف، علی رضا، بابر راجہ سمیت تاجروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل