پریس ریلیز
سمیڈا کے تحت بزنس مینجمنٹ پر تربیتی ورکشاپ
03-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے حیدرآباد چیمبر اور اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ اتھا رٹی (سمیڈا) کے اشتراک سے بزنس مینجمنٹ کے عنوان پر منعقدہ ایک روزہ ورکشاپ کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت و تجا رت اور بر آمدات ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، معا شی ترقی کے لئے نئے آئیڈیاز سامنے آ رہے ہیں، دو ر حاضر کے جدید علوم سے ہم اپنے کاروبار کو وسعت دے سکتے ہیں، بزنس مینجمنٹ ورکشاپ کاروباری سرگرمیاں بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا۔ ماہر بزنس مینجمنٹ ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سہتو نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم بزنس مینجمنٹ کی علم سے تربیت فراہم کر رہے ہیں، ورکشاپ میں بڑے صنعتکا ر اور تاجران موجود ہیں جو کہ صنعت و تجا ر ت کے شعبوں میں عملی طو رپر کام کر رہے ہیں، ڈاکٹر جام غلام مرتضیٰ سہتونے شرکا ء کو بزنس مینجمنٹ کی تکنیکی مہا رت کے اہم نکات، کاروباری منصوبہ بندی، تحقیق، تنظیمی ڈھانچہ، انتظامی افعال اور خام مال کی تیا ری پر تفصیلی تربیت دی۔ اسمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے ریجنل بزنس کو آرڈینیٹر احسان ابڑو نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کے درمیان روابط بڑھانا چاہتے ہیں، بزنس مینجمنٹ ورکشاپ اس سلسلے کی کڑی ہے، سمیڈا بزنس فیزیبلیٹی، بزنس پلان کی تیا ری میں تاجر برادری کی معاونت کر رہا ہے، حکومت کاروبا ری سرگرمیوں کو ترقی دینا چاہتی ہے، تاجر برادری سمیڈا کی سروسز سے استفادہ کرے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے بزنس مینجمنٹ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمیڈا کی طرف سے تربیتی ورکشاپ خو ش آئند قدم ہے، ایسے تربیتی ورکشاپ شعبہ صنعت و تجارت کی بنیادی ضرورت ہے، تربیتی ورکشاپ کا مقصد نئے لوگوں کو صنعت و تجا رت کے شعبے میں تربیت دے کر لانا ہے تاکہ وہ اپنا بزنس شروع کر سکیں، اس طرح حکومت کے ریوینیو میں اضافہ ہوگا اور لوگوں کے روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ ورکشاپ میں شفقت اللہ میمن، سید حسن علی لجپال، محمد دانش خان، احسن قریشی، احسن ناغڑ، اعجا ز علی راجپو ت، نواب الدین قریشی، علی رضا آرائیں، حماد درانی، وہاب قائم خانی، فرزین حسین، صبیح الحسن کے علا وہ تاجر برادری کی کثیر نے شرکت کی۔
سیکریٹری جنرل