پریس ریلیز
پریس کلب کے بلا مقابلہ کامیاب عہدیداراوں کو تاجر و صنعتکا روں کی مبارکباد
03-01-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمداکرام راجپوت، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان نے حیدرآباد پریس کلب کے سالانہ انتخابات 2024میں بلا مقابلہ کامیابی پر عہدیداروں صدر ساجد خانزادہ، نائب صدر اشوک شرما، جنرل سیکریٹری محمد عثمان (ظفر ہکڑو)، جوائنٹ سیکریٹری پیر نظام الدین سرہندی، خازن ہارن آرائیں اور گورننگ باڈی کے اراکین سینئر صحافی علی حسن، لالہ رحمن سموں، محمد حسین خان، خالد کھوکھر، اقبال ملاح، جے پرکاش، علی نعیم، جبران خان، ارشد انصاری اور کامران جھکرو کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد پریس کلب اور حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دیرینہ تعلقات ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مستحکم ہو رہے ہیں،صدر عدیل صدیقی نے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی کابینہ صحافی برادری کی ترقی اور خو شحالی کے لئے کام کر یں گے، تاجر برادری ہر قدم پر حیدرآباد پریس کلب کے ساتھ ہے۔
سیکریٹری جنرل