پریس ریلیز
03-05-2023
حیدرآباد ( )عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر عاطف بخاری نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کے ہمراہ ہاشم میڈیکل سٹی اسپتال برانچ کا افتتاح کیا، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکردگی کے لحاظ سے عسکری بینک لمیٹڈ کا شمار ملک کے نامور بینکوں میں ہوتا ہے، عسکری بینک نے ہاشم میڈیکل سٹی اسپتال برانچ کھول کر دانشمندی کا فیصلہ کیا ہے اس برانچ سے اسپتال میں دور دراز علا قوں سے آنے والے مریضوں کو کیش کی لین دین میں فائدہ ہوگا بلکہ ہا لا ناکہ پر قائم بڑی بڑی کمپنیوں کے ویئر ہاؤسز اور تاجر برادری عسکری بینک لمیٹڈ کی جدید اور تیز رفتار سروسز سے استفادہ کر سکے گی۔ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی اور عسکری بینک لمیٹڈ کے صدر عاطف بخاری کے ہمراہ ہاشم میڈیکل سٹی اسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ پر انتظامیہ سے گفتگو کرتے ہوئے اسپتال میں علاج و معالجے کی سہولیات کو سراہا، حیدرآباد کی آبا دی بڑھ رہی ہے قرب و جوار کے چھو ٹے شہروں اور قصبوں کے عوام حیدرآباد کے سرکاری اور پرائیویٹ اسپتالوں میں علاج و معالجے کو ترجیح دیتے ہیں، حیدرآباد اور اندرون سندھ کے عوام کی خواہش اور سہولیات کو مد نظر رکھتے ہوئے سرکا ری اور پرائیویٹ اسپتال تعمیر کرنے کی اشد ضرورت ہے ایسے اسپتال جن میں ماہر طب سرجن، ڈاکٹرز اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس لیبارٹریز جو کہ مرض کی فو ری تشخیص کر کے مریضوں کو فو ری طو رپر علا ج کی سہولیات مہیا کر سکیں، صدر عدیل صدیقی نے ملک کے بڑے چیریٹی اسپتالوں کی انتظامیہ کو حیدرآباد میں بڑھتی ہوئی علاج و معالجے کی سہولیات پر توجہ مبذول کراتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں مزید چیریٹی اسپتال کھولے جانے چاہئے تاکہ عوام کی خدمت کے فرائض انجام دیئے جا سکیں۔ صدر ایوان عدیل صدیقی نے کہا کہ آج بھی حیدرآباد اور اندرون سندھ کے عوام کو علاج کے لئے مریضوں کو نازک حالت میں کراچی لے جانا پڑتا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لیاقت میڈیکل کالج اسپتال میں مزید شعبے تعمیر کئے جائیں اور ڈاکٹرز، سرجن، پیرا میڈیکل اسٹاف اور مطلوبہ جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ مشینری مہیا کی جائے، شاہ لطیف بھٹائی اسپتال کو فو ری اپ گریڈ کیا جانا چاہئے لطیف آباد، قاسم آباد، کو ٹری کے عوام کو علا ج و معالجے کی سہولیات میسر آ سکیں۔افتتاحی تقریب میں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، رکن پہلاج رائے، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، شفقت اللہ میمن، اسلم خان دیسوالی، احسن قریشی، عسکری بینک لمیٹڈ کے ریجنل جنرل مینیجر ارشاد علی رنگیجو، ریجنل آپریشن مینیجر یاور علی زیدی و دیگر افسران امجد میمن، غلام محمد میمن، سید منور حسین شاہ، خادم جمانی، فرخ جبار، شائستہ میمن، حفیظ احمد موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل