پریس ریلیز
دنیا میں اسلامک بینکنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے…عدیل صدیقی
03-08-2023
حیدرآباد ( )بینک ا سلامی پاکستان لمیٹڈ کے جنرل مینیجر ادریس شیخ نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر صدر عدیل صدیقی سے ملاقات میں بتایا کہ بینک اسلامی تاجر برادری کو ایکسپو رٹ فنانسنگ، کار فنانسنگ، نوجوان روزگار اسکیم اور ایس ایم ایز کی ترقی کے لئے کام کر رہا ہے، بینک اسلامی کا برانچز نیٹ ورک تاجر برادری کو تیز رفتار سروس مہیا کر رہا ہے، تاجر برادری بینکنگ سہولیات سے استفادہ کریں، صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ دنیا میں اسلامک بینکنگ کا رجحان بڑھ رہا ہے، بہت سے تاجر اسلامک بینکنگ کو ہی ترجیح دیتے ہیں، مقابلے کا رجحان ہے، بینکنگ کے میدان میں اچھی سروس ہی کامیابی کی راہ ہموار کرتی ہے، تاجر برادری بینک اسلامی کی سہولیات سے استفا دہ کرے۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، محمددانش خان، معیز عباس، محمد یاور قریشی، بینک اسلامی پاکستان لمیٹڈ کے ایریا مینیجر حفیظ اللہ خاصخیلی، ریجنل کریڈٹ مینیجر آصف شیخ، مینیجر صدر برانچ اقبال خاصخیلی اور دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل