پریس ریلیز
04-02-2024
حیدرآباد ( )فیڈریشن آف پاکستان چیمبرس آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی سندھ ریجنل قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے کنوینر اورحیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ اندسٹری کے سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت نے تاجروں صنعتکاروں کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے انڈسٹریل زون اور تجا رتی مراکز کے تاجروں کے لا ء اینڈ آرڈر سے متعلق مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائیں گے، پو لیس ڈپا رٹمنٹ کے ساتھ مل کر پہلے بھی تاجر برادری کی خدمت کی اور اب بھی کریں گے، سندھ کے چیمبر س آف کامرس اور ایسو سی ایشنز کے لاء اینڈ آرڈر کے اجتماعی مسائل ہما ری اولین ترجیحات ہیں، تاجر برادری امن پسند ہے، پو لیس ڈپارٹمنٹ کو مثالی بنانے میں سندھ حکومت کے ساتھ مل کر کام کر یں گے، یو بی جی کے مرحوم بانی ایس ایم منیر سے پرانا تعلق ہے، انہوں نے ہمیشہ ملک کی معیشت کی ترقی اور تاجر برادری کے اتحاد کو ترجیح دی، مرحوم ایس ایم منیر نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس کو ایف پی سی سی آئی میں باعزت مقام دلایا۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے تاجروں و صنعتکا روں نے جس محبت اور عزت سے نوازا اس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں مستقبل میں مل کر حیدرآباد کی صنعت و تجا رت کے فروغ کے لئے کام کریں گے، میرے بھائی عدیل صدیقی کی صدارت میں حیدرآبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کامیابیوں کی راہ پر گامزن ہے۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے سندھ ریجنل اسٹیڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے کنوینر تعینات ہونے پر حیدرآبا د کی تاجر برادری کی طرف سے مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی میں محمد اکرام راجپوت کی نمایاں خدمات ہیں، پو لیس ڈپارٹمنٹ سے اچھے روابط ہیں،تیسری بار سندھ ریجنل اسٹیڈنگ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے کنوینر تعیناتی حیدرآباد چیمبر آ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے لئے بڑا اعزاز ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کا بھی اس سلسلے میں نمایاں کاوشیں ہیں،ہم سمجھتے ہیں کہ آپ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ممبران کو ایف پی سی سی آئی کی قائمہ کمیٹیوں میں نمائندگی دلانے کے لئے نمایاں کردار ادا کریں گے۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صد ر اویس خان نے کہا کہ محمد اکرام راجپوت ہما رے سرپرست اعلیٰ ہیں، محمد اکرام راجپوت نوجوان تاجروں کو آگے لا رہے ہیں، ہم نے محمد اکرام راجپوت کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، تاجر برادری کے مسائل پر سنجیدگی کے ساتھ کام کرتے ہیں یہ ہی ان کی بڑی خوبی ہے، کاروباری مصروفیات کے باوجود عام تاجروں کے معاملات حل کرانے پر فوکس رکھتے ہیں، حیدرآباد کی تاجر برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے۔ حیدرآباد چیمبر پہنچنے پر تاجروں و صنعتکا روں نے ایف پی سی سی آئی کی سندھ ریجنل قائمہ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کے کنوینر محمد اکرام راجپوت کا والہانہ استقبال کیا اور انہیں سندھ کے روایتی تحائف اجرک، ٹوپی اور پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ استقبالیہ میں پہلاج رائے، محمد سلیم خان، محمد فہیم خان، محمد اکبر خان درانی، احسن ناغڑ، صلاح الدین قریشی، محمد اسلم خان دیسوالی، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، محمد عدنان خان، حماد درانی، مقصود احمد چوہان، جاوید اقبال، جھامن داس و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل