پریس ریلیز
04-09-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں موبائل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں موبی لنک، یو فون بالخصوص (زونگ اور ٹیلی نار) کی ناقص سروس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لطیف آباد نمبر 6، 7، 8، کوہسار، انڈسٹریل ایریا، حیدرآباد سٹی، ڈیفنس، آفندی ٹاؤن، پھلیلی، پریٹ آباد، پاکستانی چوک، قاسم آباد کے موبائل فون صارفین سگنل اور انٹرنیٹ سروس میں فقدان کی شکایات کمپنیوں کو کرتے رہے ہیں، مگر موبائل ٹیلی کام کمپنیاں صارف کی شکایات کا ازالہ کرنے میں ناکام ہیں، کروڑوں موبائل فون صارف اربوں روپے بزنس موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کو مہیا کر رہے ہیں، دور حاضر کے جدید دور میں صنعت و تجا رت کا دارو مدار انٹرنیٹ اور موبائل پر ہے، سو شل میڈیا اور ای کامرس کے دور میں موبائل ٹیلی کام کمپنیوں پر بھا ری ذمہ داری عائد ہو تی ہے کہ وہ صارف کو جدید تیز رفتار سروس مہیا کریں، صارفین کی شکایت ہے کہ الیکٹرک شٹ ڈاؤن اور لو ڈ شیڈنگ کے دوران موبائل سگنل غائب ہو جا تے ہیں، ہما ر ے مشاہدے میں ہے کہ موبائل ٹیلی کام کمپنیوں نے پرائیویٹ ملٹی اسٹو ری بلڈنگ پر ٹاور نصب کئے ہوئے ہیں اور لو ڈ شیڈنگ کے دوران جنریٹر سے ٹاورز کو پاور سپلائی نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے موبائل سگنل میں فقدان کی شکایات عام ہے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس سے تاجر برادری اور لاکھوں صارفین کو بھا ری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، ملٹی نیشنل ٹیلی کام کمپنیوں کو سروس بہتر بنانے پر خاص توجہ دیں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ملک میں موجود ٹیلی کام کمپنیوں نے صارف کو 3Gاور4G کی ناقص سروس میں الجھایا ہوا ہے جبکہ دنیا کے ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ممالک کی ٹیلی کام کمپنیاں صارف کو 5Gٹیکنالوجی کے ذریعے تیز ترین سروس مہیا کر رہی ہیں اور ان ممالک کی تجا رت ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم کے ذریعے کی جا رہی ہے، ملک میں موبائل ٹیلی کام کمپنیاں صارف سے ریوینیو جنریٹ کر رہی ہیں جو کہ پاکستانی موبائل صارفین کی حق تلفی ہے۔ انہوں نے ٹیلی کام کمپنیوں کے چیف سے مطالبہ کیا کہ ٹیلی کام کمپنیاں اپنے سسٹم کو جدید خطوط پر استوار کر کریں اور گنجان آبادیوں میں نئے ٹاور نصب کئے جائیں تاکہ صارفین کو بہتر موبائل سروس حاصل ہو سکے۔صدر ایوان عدیل صدیقی نے چیئر مین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھار ٹی (PTA) سے مطالبہ کیا کہ موبائل ٹیلی کام کمپنیوں کو سروس بہتر بنانے پر سخت احکامات جا ری کریں اور نئی ٹیلی کام کمپنیوں کو ملک میں لایا جائے۔
سیکریٹری جنرل