پریس ریلیز
04-09-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان کی قیادت میں تاجروں کے وفد کا دورہ شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ڈپلومیٹک سب کمیٹی کے چیئر مین حسام بیگ اور لطیف آباد ٹریڈ یونین سب کمیٹی کے چیئرمین حماد درانی ہمراہ تھے۔ نیشنل بزنس گروپ (NBG) کے چیئر مین چوہدری عبد القیوم آرائیں نے اویس خان اور وفد کے اراکین کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا حیدرآباد چیمبر آف کامرس کے بارش و سیلاب متاثرین کے ہنگامی فو ڈ ریلیف پروجیکٹ کو سراہا، انہوں نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کا شمار سندھ کے بڑے چیمبرس میں ہو تا ہے، شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر دیدار حسین رند نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی با صلاحیت صنعتکا رہیں، حیدرآباد کی صنعت و تجا رت اور بالخصو ص SMEسیکٹر کی ترقی کے لئے ان کی خدمات قابل تعریف ہیں، عدیل صدیقی کا ویژن تاجربرادری کو سہولیات کی فراہمی ہے، ہر فورم پر حیدرآباد کے تاجروں اور شہر کی ترقی کے لئے بات کرتے ہیں۔ حیدرآباد چیمبر کے نائب صدر اویس خان نے شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے حیدرآباد کی تاجر برادری کی پذیرائی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ موسمیا تی تبدیلی سے غیر معمولی بارشوں اور سیلاب سے سندھ کی معیشت کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے اور سب سے بڑھ کر یہ ہے کہ ہمارے کروڑوں ہم وطن متاثر ہو کر کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، حکومت سندھ متاثرین کو خیمے، خوراک اور ادویات فراہم کر رہی ہے، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری حکومت سندھ کے ساتھ ہے اور متاثرین کے لئے ہنگامی فوڈ ریلیف پروجیکٹ پر کام کررہا ہے، تاجر و صنعتکا ر آگے آئیں اور متاثرہ خاندانوں کے دکھ بانٹیں۔ نائب صدر اویس خان نے بارشوں اور سیلاب متاثرین کی امداد میں پاکستان آرمی اور پاک بحریہ کی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا، افواج پاکستان ہیلی کاپٹر کے ذریعے متاثرین کو ریسکیو کر رہی ہے، جبکہ میڈیکل کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو کہ قابل قدر ہیں۔ اس موقع پر شہید بینظیر آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے رکن مجلس عاملہ نادر مرزا، شیراز کیریو، ڈاکٹر محمد ایوب موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل