پریس ریلیز
04-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر عدیل صدیقی نے حیدرآباد آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ ایسو سی ایشن کی دعوت پر مارکیٹ کا دو رہ کیا، تاجر رہنماؤں صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی،نائب صدر اویس خان اور وفد کے اراکین پر پھول کی پتیاں نچھا ور کی گئیں اور ثقافتی تحائف پیش کئے۔ صدر عدیل صدیقی نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری مشکل دور سے گزر رہی ہے، کاروبا ری مندی کے رجحان سے چھو ٹے تاجر بے حد پریشان ہیں، غیر اعلانیہ بجلی اور گیس کی لوڈشیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو تی ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اس سلسلے میں اقدامات کر رہا ہے، متعلقہ فو رم پر بجلی گیس کی لو ڈ شیڈنگ کے مسائل اٹھائے ہیں، جلد بہترہونے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری نے جس طرح مجھے اور میری ٹیم کو عزت دی اور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس سے میرے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ میری اور چیمبر کی طاقت تاجر برادری ہے، ہم سب مل کر حیدرآباد کی معا شی ترقی میں حصہ ڈالنا ہے،مارکیٹ کے تاجروں کے مسائل کے حل کے سلسلے میں مقصود احمد چوہان کو آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ سب کمیٹی کا چیئر مقرر کر رہے ہیں۔ قبل ازیں حیدرآباد آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری مقصود احمد چوہان نے عہدیداروں کا پر تپاک خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے مارکیٹ کا دورہ کر کے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی ہے، عدیل بھائی آپ یقین جانیں ہما ری خواہش یہ تھی کہ تاجر برادری میں سے نوجوان قیا دت ابھر کر سامنے آئے جو جدید علوم کے ذریعے صنعت و تجا رت کی ترقی میں صنعتکاروں و تاجروں کی راہنمائی کرے اور ہمیں آپ کی شخصیت کی صورت میں ہونہار لیڈر مل گیا ہے، تاجر برادری آپ کی قیادت پر اعتماد کا اظہا رکر رہی ہے۔ تقریب میں پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد سلیم خان، افتخار عبا سی، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، علی لجپال، محمد عدنان خان، احسن ناغڑ و، حیدرآباد آئرن اینڈ اسٹیل مرچنٹس ایسو سی ایشن کے چیئر مین توفیق احمد چوہان، صدر محمد شاکر شیخ، سینئر نائب صدر حاجی محمد انوار، نائب صدر محمد افضال چوہان، جوائنٹ سیکریٹری احتشام الحق، فنانس سیکریٹری محمود ریاض، آفس سیکریٹری محمد ظہیر شیخ، سیکریٹری اطلا عات محمد عارف قریشی، اراکین مجلس عاملہ راشد دیسوالی، ریاض محمد، یوسف قاضی اور زین العابدین موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل