پریس ریلیز
چوتھی وومن آرٹ اینڈ کرافٹ ایکسپو ۳۲۰۲کا انعقاد خوش آئند ہے۔۔۔عدیل صدیقی
04-12-2023
حیدرآباد ( )نامور صنعتکا ر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) اور عبد اللہ مال کے اشتراک سے تین روزہ چوتھی”وومن آرٹ اینڈ کرافٹ ایکسپو“ 30نومبر تا 2 دسمبر2023کو افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کا ملک کی ترقی میں اہم رول ہے، آرٹ کرافٹ صنعت کو اجاگر کرنے کا مقصد خواتین کو با اختیار بنانا ہے، میں کامیاب وومن آرٹ اینڈ کرافٹ ایکسپو پر منتظمین بالخصوص بانی صدر ڈبلیوسی سی آئی میڈم بینش افتخار قادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ایکسپو گراہکوں متوجہ کرنے کا ذریعہ ہوتا ہے، خواتین سو شل میڈیا پر بھی مصنوعات کی مارکیٹنگ سے فائدہ اٹھائیں، خواتین دستکا ری سے ملبو سات، پرس، چو ڑیا، رلیاں، کشن کور، جیوئیلری مصنوعات خواتین کے ہنر اور کمال کی بہترین تخلیق ہیں۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا بنیا دی مقصد تجا رت و صنعت اور اقتصا دی ترقی میں معاونت کرنا ہے، ہم زیا دہ سے زیا دہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے پر کام کر رہے ہیں، ترقی یافتہ ممالک کی معیشت میں خواتین کا بڑا کردار ہے، علا قائی معیشتوں سری لنکا، بنگلہ دیش، بھا رت اور چین میں بھی خواتین معا شی ترقی میں نمایاں حصہ رکھتی ہیں، وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری مستقبل میں بھی ایسے ایونٹ کا انعقاد کا سلسلہ جا ری رکھے، اس حکمت عملی سے خواتین کے کاروبار میں ترقی کے امکانات روشن ہیں۔ وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (حیدرآباد ڈویژن) کی بانی صدر میڈم بینش افتخار قادری نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ڈبلیو سی سی آئی وومن آرٹ اینڈ کرافٹ ایکسپو کا مقصد آرٹ ہینڈی کرافٹ صنعت کو اجاگر کرنا ہے، ہما ری کوشش ہے کہ وہ خواتین جو گھروں میں بیٹھ کر ثقافتی دستکا ری سے نت نئے ڈیزائن کی مصنوعات تیا رکر رہی ہیں، ان کو معا شی سرگرمیوں میں آگے لایا جائے اور ان کے ٹیلنٹ کو بڑھایا جائے اس طرح خواتین مالی طو رپر مستحکم ہوں گی اور معا شرے میں با عزت زندگی گزار سکیں گی، میڈم بینش قادری نے کہا کہ میں حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے ایکسپو کا افتتاح کر کے حوصلہ افزائی کی ہے، خواتین کے بزنس کو پروموٹ کرنے میں عدیل صدیقی نے ہما ری ہر قدم پر رہنمائی کی بلکہ ہمیں اداروں میں متعارف کرایا، ہم وومن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو پھولتا پھلتا دیکھ رہے ہیں اس کی پروفائل کو مقامی سطح سے بین الاقوامی سطح تک لے جائیں گے ہم مستقبل میں ملکی سطح پر وومن آرٹ اینڈ کرافٹ ایکسپو پلان کرر ہے ہیں، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھا رٹی پاکستان اور سندھ ثقافت ڈپارٹمنٹ تعاون کریں، تین روزہ چوتھی”وومن آرٹ اینڈ کرافٹ ایکسپو“ میں حیدرآباد اور سندھ کے دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والی ہنرمند اور کاروبا ری خواتین جویریہ جبا ر، تحمینہ کورائی، ہما امان، آمنہ، نادیہ، آسما ء رفیق، بختاور سہتو، جیما چارلس، ردا مغل، ثوبیہ عدنان، سلطانہ، فوزیہ تھیبو، بیلاذوالقرنین، نادرا لاکھو، صدف بھٹی، ماہین تھیبو، ثوبیہ عدنان، سائرہ قاضی، جیٹھو میگھور، پروین سراج ابڑو، آمنہ جونیجو، مریم اسد، نسیم تھیبو، ارم مرزا نے اسٹالوں پر دستکاری ڈسپلے کیں، امریکہ سے آئے ہوئے ذیشان قادری،خواتین کی بھا ری اکثریت نے ایکسپو کا دورہ کر کے کاروبا ری خواتین کے ہنر، آرٹ اور کرافٹ کو نہ صرف پسند کیا بلکہ ان کی کاوشوں کو سراہا۔
سیکریٹری جنرل