پریس ریلیز
5-6-2022
حیدرآباد ( ) آئیڈیا گیٹ (امریکہ) کے صدر و سی۔ ای۔ او۔ حسن سید کا دور ہ پر حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری صدر عدیل صدیقی، سرپرست اقبال بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان سے ملاقات میں انفارمیشن ٹیکنا لوجی(آئی ٹی) کے فروغ کے حوالے سے کہا کہ ہم اس پروگرام کے ذریعے تقریباً 500نئے بزنس اسٹارٹ اپ لا رہے ہیں، جس سے نوجوان اور خواتین استفادہ کر سکیں گے اور اس انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ہیڈ آفس حیدرآباد میں قائم کریں گے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ دنیا میں آئی ٹی کے شعبے میں بہت ڈیمانڈ ہے اور آئی ٹی ہی نوجوانوں کا مستقبل ہے، دنیا کے تمام ہی ممالک آئی ٹی کے فروغ پر خاص توجہ دے رہے ہیں، پاکستان حکومت بھی آئی ٹی کے شعبے کی ترقی کے لئے کوششیں کر رہی ہے، ہم سب کو مل کر ملک میں آئی ٹی کے فروغ کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ عدیل صدیقی نے کہا کہ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آئیڈیا گیٹ کے ساتھ مل کر حیدرآباد میں سافٹ ویئر ہاوسز کا قیام کرے گا۔ اس موقع پر پہلاج رائے،ضیا ء الدین قریشی،حاجی اختیار آرائیں، اریب خان و دیگر موجود ہیں۔
سیکریٹری جنرل