پریس ریلیز
05-06-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی کی قیادت میں تاجروں کے وفد نے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس حیدرآباد ساجد امیر سدو زئی سے ملاقات میں تاجر وں و صنعتکارو ں کے مسائل پر تفصیلی گفتگو کی۔ سینئر نائب صد ر نجم الدین قریشی نے کہا کہ ساجد امیر سدوزئی کی شب و روز محنت اور کاوشوں سے ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی بہتری کی طرف جا رہی ہے، تاجروں کے مسائل حل ہو رہے ہیں،تاجر برادری کاروبار میں مصروف رہتی ہے چھو ٹے چھو ٹے معاملات تاجروں کے فوری حل نہ ہونے سے کاروبار متاثر ہو تا ہے، پو لیس اسٹیشن میں تاجروں کی تصفیہ طلب درخواستوں اور شکایات پر تیزی کام کیا جا رہا ہے، تاجر برادری اور عوام میں تحفظ کا احساس بڑھ رہا ہے اور یہ اچھے اقدام ہیں، لا ء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ تاجروں کے چھو ٹے چھو ٹے مسائل ہوتے ہیں جو کہ مقامی طو رپر پو لیس افسران بخوبی حل کر رہے ہیں۔ ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدو زئی نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے، مو ٹر سائیکل لفٹنگ، چو ری ڈکیتی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیاں جا ری ہیں، تاجر و صنعتکا ر بحفاظت رقومات کی ترسیل کے لئے قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر کے سیکو رٹی کی سہولت سے استفادہ کریں۔ وفد میں افتخار عبا سی، سید علی حسن لجپال، احسن ناغڑ، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت اور احسن قریشی موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل