پریس ریلیز
01-06-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان کی قیادت میں تاجر وں کے وفد نے حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر ٹو لاڑک عبد الغفو ر شیخ کو میمن سب ڈویژن اور پھلیلی سب ڈویژن کے تاجروں کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی،وفد کے اراکین نے بتایا کہ ان علا قوں میں اسمال میڈیم انٹرپرائزز کام کررہی ہیں جو کہ معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، جبکہ ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ شاہی بازار، ریشم بازار، کلاتھ مارکیٹ، آئرن اینڈ اسٹیل مارکیٹ اور گرین مارکیٹ ہیں جو کہ حیدرآباد کے علا وہ اندرون سندھ کے شہروں اور دیہاتوں کی ضروریات کو پورا کر رہی ہیں، ان مارکیٹوں کی پاور سپلائی کو بہتر کیا جائے۔ فروٹ اینڈ ویجیٹبیل مارکیٹ میں پاور سپلائی نا ہونے کی وجہ سے کولڈاسٹوریج سے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل کی سپلائی چین متاثر ہو تی ہے بیو پا ریوں کو فروٹ اینڈ ویجیٹیبل بیرون ممالک ایکسپورٹ کرنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، لہذا مارکیٹوں میں بلا تعطل پاور سپلائی کو یقینی بنایا جائے، بارہ گھنٹے طویل لوڈشیڈنگ سے کاروباری اور پیداواری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ لو ڈشیڈنگ کا دورانیہ کم سے کم کیا جائے۔ سپرنٹنڈنٹ انجینئر ٹو لاڑک عبد الغفو ر شیخ نے کہا کہ حیسکو کمرشل اور ڈومیسٹک کنکشن علیحدہ کر نے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ کمرشل انڈسٹریل صارف کو بلا تعطل پاور سپلائی جا ری رکھی جا سکے، کمرشل صارف کے مسائل حل کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں، جس میں حیسکو افسران کے علا وہ حیدرآباد چیمبر کے اراکین کو شامل کریں گے، نائب صدر اویس خان، حیسکو سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اکبر خان درانی، کمیٹی کے اراکین نجم الدین ابڑو، الہ دین قائم خانی، جمیل قائم خانی، احسن ناغڑ اور مقصود احمد چوہان موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل