پریس ریلیز
بچوں کی اعلیٰ تعلیم و تربیت روشن پاکستان کی بنیا دہے۔۔۔عدیل صدیقی
طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لئے بھرپو ر کردار ادا کر رہے ہیں۔۔۔خان کاشف خان
05-06-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے دی سٹی اسکول (انک سٹی کیمپس حیدرآباد) کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دی سٹی اسکول نے اپنا تعلیمی معیار برقرار رکھا ہے، میں نئی برانچ کے افتتاح پر مینجمنٹ کو مبارکباد دیتا ہوں، آج کے دور میں بچوں کو معیا ری تعلیم دلانا مشکل ہو گیا ہے، اسکول سکڑ رہے ہیں، معا شرے میں تہذیب و تمدن کے فروغ میں تعلیم اہم کردار ادا کر سکتی ہے، عدم برداشت سے مسائل بڑھ رہے ہیں، ملک میں قیا دت کے فقدان سے ترقی کی راہیں تلاش کرنا مشکل ہو گیا ہے، قومی و بین الاقوامی سطح پر دی سٹی اسکول کے طلبہ اپنی بنیا دی تعلیم کی بنا ء پر نمایاں کامیابی حاصل کر رہے ہیں، تعلیم کا مقصد انسانیت کی اور پاکستان کی خدمت ہونا چاہئے، انفارمیشن ٹیکنالوجی کا دور ہے ہمیں جدید علوم کی طرف بڑھنا چاہئے بچے پاکستان کے معمار ہیں آگے چل کر انہیں ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے، بچوں کی اعلیٰ تعلیم اور ان کی تربیت روشن پاکستان کی بنیا دہے۔ قبل ازیں ریجنل ڈائریکٹر ساؤتھ ریجن خان کاشف خان نے حیدرآباد چیمبر کے صدر عدیل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پھول پیش کئے اور دی سٹی اسکول (انک سٹی کیمپس حیدرآباد) کے تعلیمی معیا ر پر بریفنگ میں کہا کہ ہمارے پاس طالب علم اور استاد کا تناسب سب سے کم ہے جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہر بچے کو مطلوبہ توجہ ملے اور ان کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی کی جائے، ہم اپنے طلبہ کی ابتدائی سالوں سے کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشن تک رہنمائی کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ والدین اور اسا تذہ کے ساتھ مل کر طلبہ و طالبات کے روشن مستقبل کے لئے بھرپو ر کردار ادا کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں حیدرآباد چیمبر کے رکن احسن ناغڑ، دی سٹی اسکول (انک سٹی کیمپس حیدرآباد) کی ہیڈ نتاشہ اکبر، اسسٹنٹ ریجنل ڈائریکٹر مس ریحانہ افضل اور ندیم میمن موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل