پریس ریلیز
5-3-2022
حیدرآباد ( )ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فوا د غفار سومرو نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسائل ہر شہر میں ہوتے ہیں، محدود وسائل میں صوبائی حکومت شہریوں کو سہولیات مہیا کرنے کی ہر ممکن کو شش کر رہی ہے،حیدرآباد میں پبلک ٹرانسپو رٹ کا ایشو بھی اٹھایا ہے، 1122ایمرجنسی سہولت آئندہ سال تک حیدرآباد میں شروع کردی جائے گی، کچرے کے حوالے سے کہا کہ سالٹ ویسٹ مینجمنٹ کے تحت کچرے کو ٹھکانے لگانے کا ایگریمنٹ ہو گیا ہے جو کہ اگست سے کام شروع کر دے گا، سائٹ فلٹر پلانٹ کو آپریشنل کردیا گیا ہے، جلد ہی فلٹر پلانٹ واسا کے حوالے کر دیں گے تاکہ ریکوری کی جائے، شہریوں میں واسا بلوں کی ادائیگی کا رجحان کم ہے، ہم سب کو ذمہ داری کا احساس کرنا چاہئے، کرا چی کے مقابلے میں پانی کی کوالٹی بہتر ہے، 1000میگا واٹ بجلی کے شارٹ فال سے لو ڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے جس کی وجہ سے نکا سی و فراہمی آب بھی متاثر ہو رہا ہے، انہوں نے کہا کہ شادی ہال و میرج گارڈن کے مسائل حل کرائیں گے، انڈر پاسز کی تعمیر کے لئے جگہ چاہئے، ٹریفک سنگل نصب کئے جا رہے ہیں، MDسائٹ سے مل کر حیدرآباد سائٹ کے ترقیا تی کام بجٹ میں شامل کرائیں، شاہ لطیف بھٹائی اسپتال اور کوہسار اسپتال میں بہتری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،یہاں علاج و معالجے کی سہولت بہتر کرنے کی کوشش کریں گے، تاجر برادری چو راہے اور گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش کرنے میں ہما ری مدد کرے ضلعی حکومت تعاون کرے گی، فروٹ مارکیٹ کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائیں گے،جو شیڈ کے حوالے سے تاجروں کے مسائل ہیں چیئر مین مارکیٹ کمیٹی کے ساتھ مل بیٹھ کر حل کریں گے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے ڈپٹی کمشنر حیدرآباد حیدرآباد فواد غفار سومرو کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ صنعت و تجا رت کو فروغ دینا چاہتی ہے، گیس، بجلی پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے اور حیسکو کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے SMEسیکٹر کی پیداواری صلاحیت میں گراوٹ آ رہی ہے، حیدرآباد انڈسٹریل زون میں انتظامی فقدان سے صنعتکا رپریشان ہیں، جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ فائر بریگیڈ سسٹم حیدرآباد کی ضرورت ہے، لطیف آباد کے بعض علا قوں میں پینے کا پانی میسر نہیں جگہ جگہ گٹر ابلنے سے گندا پانی سڑکوں پر جمع ہو چکا ہے، جس سے کاروباری سرگرمیاں شدید متاثر ہو تی ہیں، جبکہ مون سون بارشوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، واسا شہریوں کو سہولیات فراہم نہیں کر رہا، سندھ فو ڈ اتھا رٹی دکانوں اور کارخانوں پر لائسنس نہ ہونے پر جرمانہ عائد کر رہی ہے جبکہ تاجروں کو لائسنس نہیں دیئے جا رہے، شہریوں کو جائیداد کے کھا توں میں تبدیلی اور وراثت ناموں کی تیا ری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، مین شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹ نا ہونے کے سے جرائم اور ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ HDAتوجہ نہیں دے رہا، پارکوں اور گرین بیلٹ کی تزئین و آرائش پرائیویٹ کمپنیوں سے کرائی جائے، سول اسپتال مریضوں کو علاج کی سہولیات مہیا کررہا ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ شاہ لطیف بھٹائی اسپتال کو بھی اپ گریڈ کیا جائے، شہر میں آبادی کے ساتھ گاڑیوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے، ٹریفک پو لیس کی کوششوں کے باوجود شاہراہوں پر ٹریفک جام رہتا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ لطیف آباد، لبیک چوک، شہباز چوک اور حسین آباد چوک میں انڈر پاسز تعمیر کئے جائیں۔ مرزا حسن مسعود بیگ نے کہا کہ شادی ہال مالکان نے انتظامیہ سے کویڈ میں تعاون کیا، نقصانات کے باوجود آپ کے ساتھ کھڑے رہے، بلانوٹس شادی ہال سیل کرنا زیا دتی ہے، ہم انتظامیہ سے افہام و تفہیم سے مسائل حل کرانا چاہتے ہیں۔ علی راجپوت نے کہا کہ شمع کمرشل ایریا میں کچرا ڈالا جا رہا ہے جس میں تاجروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے لہذا کچرا ڈمپنگ پوائنٹ ختم کیا جائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے دور ے سے تاجر برادری کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ اجلاس میں نائب صدر اویس خان سمیت اراکین لال چند لیمانی، ضیا ء الدین،عامر شہاب، شاہد کے کے، اختیار احمد آرائیں، افتخار عبا سی، علی لجپال، محمد عدنان خان، محمد کاشف شیخ، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، معیز عباس، نواب الدین علی راجپوت، اریب خان، محمد اسلم باوانی، احسن ناغڑ، اشتیاق قریشی، ناصر کان، طاہر شاہ، سمیر اقبال، عزیز احمد و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل