پریس ریلیز
صفائی کے اچھے انتظامات پر ضلعی انتظامیہ سے تاجروں کا اظہار تشکر
13-07-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے تیز بارش او ر عیدالاضحی پر صفائی و نکا سی آب کے بہترین انتظامات کرنے پر ضلعی انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا ہے، اس سے شہر کا ماحول اچھا ہوگا اور عید کے بعد کاروبار بھی بہتر طریقے سے شروع کرنے میں مدد ملے گی، بار ش کے دوران نکاسی آب اور قربانی کے جانوروں کی آلائش کے ڈسپوزل کی نگرانی کی جاتی رہی اور ضلعی انتطامیہ،واسااور بلدیہ کے اہلکار وں کی کاوشوں سے بارشوں کے بعد مساجد اور گراؤنڈ سے فو ری طو رپر بارش کا پانی نکالنے کے باعث شہریوں نے عید کی نماز ادا کی۔ تاجر برادری ڈپٹی کمشنر حیدرآباد فواد غفار سومروکے اقدامات کو سراہتی ہے۔ چیمبر کے صدر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والی بارش کے اسپیل میں اسی طرح ضلعی انتظامیہ نگرانی اور انتظامات کرے گی، شہریوں نے پہلی دفعہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بو رڈ کے عملے کو بر وقت قربانی کے جانوروں کی آلائش ٹھکانے لگانے کا انتظام پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔
سیکریٹری جنرل