پریس ریلیز
محرم الحرام صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے…عدیل صدیقی
06-08-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ محرم الحرام صبر اور برداشت کا درس دیتا ہے، سید الشہدا ء حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے جو لازاوال قربانی دی وہ مسلمانوں کے لئے تا قیامت مشعل راہ ہے، جس پر عمل کر کے انسانوں کی بقاء، سلامتی اور اقوام عالم میں اتحاد و یگانگت کا جذبہ زندہ رہ سکتا ہے، پاکستان کو پر امن مستحکم بنانے کے لئے امن، محبت اور بھائی چارے کی فضاء قائم کی جا سکے۔صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ یو م عاشور ہ روایتی جو ش و جذبے و احترام کے ساتھ منا یا جا رہا ہے، ضلعی انتظامیہ اور SSPحیدرآباد امجد شیخ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں فول پروف حفاظتی اقدامات کئے ہیں، اس کے بعد شہریوں کی ذمہ داری ہے کہ پر امن ماحول میں مذہبی رسومات ادا کریں اور پاکستان کی تاجر برادری سمیت تمام مکاتب فکر کے لو گ ذمہ دار شہری کی حیثیت سے قانون پر عمل در آمد کرتے ہوئے بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھیں۔
سیکریٹری جنرل