پریس ریلیز
ریشم بازار کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائیں گے…عدیل صدیقی
06-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی سے انجمن دکانداران ریشم بازار رجسٹر نمبر 8614کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا کی قیادت میں تاجروں کے وفد کی ملاقات، صدر محمد آصف میمن کونچ والا نے بتایا کہ ریشم بازار کے تاجر حیسکو کی غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ، زائد بلنگ سے سخت پریشان ہیں، جبکہ بازار میں صفائی کے انتظامات بھی اچھے نہیں ہیں، محمد آصف کونچ والا نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی کی کاوشوں سے بازار میں لیڈی اور جینٹس پو لیس کانسٹیبل تعینات کردیئے گئے ہیں ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ریشم بازار کے تاجروں کے مسائل ہر فورم پر اٹھائیں گے اور ترجیحی بنیا دوں پر حل کرائے جائیں گے۔ انجمن تاجران دکاندار ریشم بازار کے صدر محمد آصف میمن کونچ والا نے کہا کہ آپ نے تاجروں کے مسائل تحمل مزاجی سے سنے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ ملاقات میں حیدرآباد چیمبر کے سرپرست اقبال حسین بیگ اراکین افتخار عبا سی، مرزا حسن مسعودبیگ، محمد عدنان خان، اعجاز علی راجپوت، علی لجپال، احسن ناغڑ، فرمان بیگ،انجمن دکانداران ریشم بازار کے چیئر مین عدنان خان دیسوالی، قائمقام جنرل سیکریٹری عبد القیوم قریشی، سینئر نائب صدر عبد الغفار چاندی والا، نائب صدر سید عامر اقبال جعفری، وائس چیئر مین عابد شیخ، خازن زاہد میمن و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل