پریس ریلیز
ہمیں فخر ہے ہم آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے امتی ہیں …عدیل صدیقی
06-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے انجمن شیدائیان رسول ﷺپاکستان کے زیر انتظام 12روزہ جشن عید میلاد النبی ﷺکے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت محمد مصطفی ﷺ نے تجارت کا پیشہ اپنایا،بہترین تجار ت کی، دنیا میں ان کا اور ان کی تجا رت کا کوئی ثانی نہیں، تجا رت میں 9حصہ رزق ہے اور الحمد اللہ ہم آقائے دو جہاں حضرت محمد مصطفی ﷺ کے امتی ہیں اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ نبی کریم ﷺکی آمد کا مقصد پوری دنیا کے انسانیت کو ہدایت کی راہ پر لانا ہے، اللہ رب العزت نے اپنے محبوب ﷺ کو بھیجنے کے مقصد قرآن مجید میں بیان فرمائے ہیں کہ ہم نے آپ کو دین حق کے غلبے کے لئے اور انسانیت کو جہالت اور گمراہی سے نکال کر ہدایت کے راستے پر لانے کے لئے مبعوث کیا۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺتمام جہانوں کے لئے باعث رحمت ہیں اور دنیا کا وجود آپ ﷺکی ذات گرمی کی برکت سے قائم ہے۔ محسن انسانیت تاجدار رسالت رسول اللہ ﷺ رحمت اللعالمین ہیں، رسول ﷺکے اخلاق حسنہ پر عمل پیرا ہونا اصل ایمان ہے، ہر مسلمان اخلاق مصطفی ﷺاختیار کرے، آپ ﷺکے اوصاف حمیدہ اپنی حیات کا حصہ بنا لے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ انجمن شیدائیان رسول ﷺپاکستان کی طرف سے شاندار عید میلاد النبی ﷺکے انعقاد پر تمام مسلمان بھائیوں اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، بڑے پیمانے پر انتظام میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے مد د شامل حال ہو تی ہے تب ہی بندہ ایسے کام کرتا ہے۔ انجمن شیدائیان رسول ﷺپاکستان کے صدر حاجی اقبال میمن اور جنرل سیکریٹری محبوب عالم خان شیروانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان اراکین مرزا حسن مسعود بیگ، اعجاز علی راجپوت، محمد عدنان خان، محمد دانش خان، احسن ناغڑ، الحاج واحد سیجا اور فرمان بیگ کو روایتی تحائف اجرک پیش کیں، اس موقع پر عاشقان رسول ﷺکی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل