پریس ریلیز
صنعتکا ر معا شی بیک بون ہیں… سرپرست اقبال بیگ
صنعتکا ر مسائل سے آگاہ کریں ضرور حل کرائیں گے… نجم الدین قریشی
08-10-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے حیدرآباد دال ملز اوونر ایسو سی ایشن کی جنرل با ڈی عشائیے میں صنعتکار وں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعتکا ر معا شی بیک بون ہیں ساتھ لے کر چلیں گے، معا شی ترقی میں صنعتوں کا بڑ ا کردار ہے، ہم حیدرآباد کی صنعتوں کے فروغ کے لئے کو ششیں کر رہے ہیں۔ سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انڈسٹری کے مسائل حل کرانا حیدرآباد چیمبر کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ممبر FBRکی آمد پر بھی دال ملز ایسو سی ایشن کے مسائل پیش کئے ہیں، صنعتکا ر مسائل سے آگاہ کریں ضرور حل کرائیں گے، حیدرآباد دال ملز اوونر ایسو سی ایشن کے صدر صلا ح الدین قریشی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے آنے سے صنعتکاروں کو حوصلہ ملا ہے، یقینا حیدرآباد چیمبر کی صنعتی فروغ میں کاوشیں قابل ستائش ہیں، دال ملز ممبران کے چھو ٹے چھو ٹے مقامی سطح کے مسائل ہوتے ہیں حل کرانے کی ضرورت ہے، حیدرآباد دال ملز اوونر ایسو سی ایشن کے 100زائد انڈسٹریز عہدیداروں کے ساتھ کھڑی ہیں۔ عشائیے میں حیدرآباد چیمبر ٹیکسیشن FBRسب کمیٹی کے چیئر مین پہلاج رائے، لاء اینڈ آرڈر سب کمیٹی کے چیئر مین مرزا حسن مسعود بیگ،اراکین اعجاز علی راجپو ت، نواب الدین قریشی، احسن ناغڑ، فرمان بیگ، محمد دانش خان، محمد عدنان خان، ذیشان قریشی، حیدرآباد دال ملز اوونر ایسو سی ایشن کے سرپرست دیا رام، سینئر نائب صدر پریم چند، نائب صدر ایسر کمار، جوائنٹ سیکریٹری رمیش کمار،، اراکین نکھٹو مل، جیٹو مل، خزانچی گو جو مل و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل