پریس ریلیز
شمع کمرشل ایریا میں لو پریشر گیس سپلائی کا معاملہ 15 دنوں میں حل کرلیا جائے گا…ریجنل مینیجر ایس ایس جی سی
07-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر سوئی گیس سب کمیٹی کے چیئر مین محمد سلیم خان نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے ریجنل مینیجر محمد اکرم قریشی سے ملاقات کی۔جنرل مینیجر محمد اکرم قریشی نے سوئی گیس سب کمیٹی کے چیئر مین محمد اسلم خان سے گفتگو کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ شمع کمرشل ایریا کی ایس ایم ایز سے وابستہ صنعتکا روں کی لو پریشر گیس سپلائی کی شکایات کا معاملہ پندرہ دنوں میں حل کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس سپلائی اولین ترجیحات ہیں او ر ا س معاملے میں کسی قسم کی رکا وٹ برداشت نہیں کریں گے، محمد سلیم خان نے ایس ایس جی سی کے ریجنل مینیجر محمد اکرم قریشی کو بتایا کہ شمع کمرشل ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے ذمہ داران کئی لو پریشر گیس سپلائی کی شکایات کرتے رہے ہیں مگر افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک صنعتکاروں کی شکایات کا ازالہ نہیں کیا جا سکا، لو پریشر گیس سپلائی سے صنعتوں کی پیداوار متاثر ہے، ایس ایم ای سیکٹر سے وابستہ صنعتکا روں کو بھا ری نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے ریجنل مینیجر محمد اکرم قریشی پر زور دیا کہ شمع کمرشل ایریا میں لو پریشر گیس سپلائی کا معاملہ ترجیحی بنیا دوں پر حل کیا جائے، ملاقات میں اعجاز علی راجپوت، نواب الدین قریشی، جاوید خلجی، رضوان احمد سمیت دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل