پریس ریلیز
09-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر فو ڈ سب کمیٹی کے چیئرمین صلا ح الدین قریشی، صنعتکار محمد عمر طارق اور میاں فاروق نے حیدرآباد ڈرائی پورٹ کی بحالی کے حوالے سے کلکٹر کسٹمز کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت، کلکٹر کسٹمز ممتاز علی کھو سو نے صنعتکار وں در آمد کنندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کی سہولت کے لئے نیشنل لاجسٹک سیل (این ایل سی) نے پاکستان کسٹمز کے اشتراک سے حیدرآباد ڈرائی پو رٹ کے اپ گریڈ کرنے کے لئے وسیع انتظامات کئے ہیں تاجر برادری کو حیدرآباد ڈرائی پو رٹ پر چوبیس گھنٹے آپریشن کے لئے کلیئرنگ ایجنٹ کے دفاتر بھی قائم کردئیے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ زیا دہ کنٹینرز کی ترسیل پر تاجر برادری کو خصوصی رعایت کنٹینرائزڈ کارگو کے لئے اسپیس کی مفت فراہمی شامل ہے، ان اقدامات سے کاروبار میں نمایاں آسانیاں ہوں گی، در آمدی و بر آمدی کارگو کی جلد کلیئرنس کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی، ڈرائی پورٹ سے بین الاقوامی رو ڈ ٹرانسپو رٹ (ٹی آئی آر) کلیئرنس کا درجہ بھی دیا گیا ہے جو کہ تاجربرادری کو خطے میں نئی منڈیاں تلا ش کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کرے گا، تاجر برادری کو ان کی دہلیز پر کلیئرنس کی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوگی، حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی فو ڈ سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی نے حیدرآباد ڈرائی پو رٹ کی بحالی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے حیدرآباد ڈرائی پورٹ پر کلیئرنس ایجنٹس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی، ڈرائی پو رٹ صنعت و تجا رت کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔ انہوں نے تمام در آمد و بر آمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ حیدرآباد ایئر پو رٹ کے ذریعے تجا رت کریں جو کہ محفوظ اور قابل اعتماد ہے، صلاح الدین قریشی نے حیدرآباد ڈرائی پورٹ پر در آمد و بر آمد کنندگان کو بنیا دی سہولیات کی فراہمی پر کلکٹر کسٹمز ممتاز علی کھو سو کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
سیکریٹری جنرل