پریس ریلیز
07-08-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی اور واسا سب کمیٹی کے چیئر مین محمد دانش خان نے لطیف آباد میں مضر صحت پانی کی فراہمی پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ لطیف آباد میں مضر صحت پانی کی فراہمی کا فوری نو ٹس لیں، لطیف آباد نمبر 4فلٹر پلانٹ اپنے قیام سے ہی غیر معیا ری پانی سپلائی کر رہا ہے متعدد بار واسا کی توجہ مبذول کرائی مگر کوئی توجہ نہیں دی گئی،لطیف آباد کی پرانی اور نئی آبا دیوں میں آلودہ مضر صحت پانی فراہم کرنے سے ان آبا دیوں کے رہائشی بزرگ خواتین اور بچے ڈائیریا، ہیپا ٹائٹس، بخار اور، گردوں کی مہلک بیما ریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، شہریوں کو بغیر ٹیسٹنگ پانی مہیا کیا جا رہا ہے جو کہ انسانی زندگی کے لئے مضر صحت ہے خدشہ ہے کہ ان آبا دیوں میں انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے، ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کی ہدایات پر عمل نہیں کیا جا رہا، شہریوں کے تحفظ کے لئے ماہرین کا بو ر ڈ تشکیل دیا جائے۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ ایم ڈی واسا اور ملازمین اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو پور ا کرنے میں ناکام رہے ہیں، واسا کی کارکردگی دن بدن خراب ہو تی جا رہی ہے، کوہسار اور اس سے ملحقہ علا قوں کی آبا دی میں پانی مہیا نہیں کیا جاتا، شہریوں نے اربوں روپے عما رتوں کی تعمیرات پر انویسٹمنٹ کئے ہیں، شہری واسا کی کارکردگی پر نالاں ہے، المیہ یہ ہے کہ سالوں سے فلٹر پلانٹ کی صفائی اور مرمت نہیں کرائی گئی جبکہ لطیف آباد نمبر 4کا فلٹر پلانٹ ناکارہ ہو چکا ہے،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کرتا ہے کہ خدارا فلٹر پلانٹ کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے فنڈ جا ری کریں، حیدرآباد کی تاجر برادری ٹیکس ادا کرتی ہے اور اس شہر کا حق بنتا ہے کہ یہاں کے لوگوں کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے، حکومت اپنی ذمہ داریوں کو پو را کرے۔
سیکریٹری جنرل