08-10-2023
حیدرآباد ( )سندھ فو ڈ اتھا رٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا فخر حسین درانی نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے پر تاجروں و صنعتکا روں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الحمد اللہ ہم مسلمان ہیں، کھانوں کی تیا ری میں پاکیزگی،طہارت مذہبی فریضہ اور ہما ری ثقافت کا حصہ ہے،ریستوران میں کھا نوں کی تیا ری میں ایکسپرٹ باورچی اور معیا ری لوازمات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے، فو ڈ اسٹریٹ کو آرگنائز کرنے کی ضرورت ہے، حیدرآباد ماڈل فو ڈ اسٹریٹ بنا رہے ہیں، غیر معیا ری کھانوں سے معا شرے میں خطرناک بیما ریوں کی شرح بڑھ رہی ہے، کھانے پینے کی اشیا ء کے ڈھابوں پر معیا ری لوازمات اور صفائی کے انتظامات پر عمل در آمد کرنا ضروری ہے، ڈی جی سندھ فو ڈ اتھارٹی نے کہا کہ چلتے ہوئے فو ڈ بزنس صحیح ہیں حالات کچھ ایسے ہیں کہ ہم مجبور ہیں، ملٹی نیشنل پیمانے پر تاجر و صنعتکا ر وں کی آگاہی کے لئے مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، کچھ پرانے ایشو ز ہیں، تاجروں کو پندرہ دنوں میں فو ڈ لائسنس جاری کریں گے، فوکل پرسن مقرر کررہے ہیں، حیدرآباد چیمبر آف کامرس میں سندھ فو ڈ اتھا رٹی ڈیسک بھی بنائیں گے، تاکہ دونوں اداروں کے درمیان قریبی روابط رہیں، تاجروں کو عملے کی دھمکیوں کی روک تھام کی جائے گی۔ قبل ازیں حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی نے ڈی جی سندھ فو ڈ اتھا رٹی کو خو ش آمدید کہتے ہوئے ان توقعات کا اظہا رکیا کہ آپ کے دورے سے تاجر برادری کے مسائل حل ہوں گے، نجم الدین قریشی نے تاجروں و صنعتکا روں او ر ریستوران مالکان کے مسائل کا مفصل تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ فو ڈ لائسنس کے اجراء میں تاخیر سے کاروبا ری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں، انسپیکشن کے دوران کاروبار بند کرنے اور جرمانوں سے چھو ٹے تاجر ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، تاجر برادری کی آگاہی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا جائے، تاجروں کے مسائل حل کرنے کے لئے لائژن کمیٹی بنائی جائے اور فوکل پرسن مقرر کیا جائے، فریش فو ڈ لائسنس اور تجدیدی فیس مساوی ہیں ہما ری تجویز ہے کہ فو ڈلائسنس کی تجدیدی فیس میں رعایت دی جائے۔ حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اقبال حسین بیگ نے کہا کہ تاجر برادری میں تعلیم کا فقدان ہے، فو ڈ لائسنس کے اجرا ء سے پہلے دستا ویزی ضروریات مکمل کر لی جائیں اداروں کو بزنس کو پروموٹ کرنا چاہئے، حکومت سب کو نوکریاں نہیں دے سکتی یہ وہی تاجر برادری ہے جو کہ عوام کو روزگار مہیا کر رہے ہیں۔حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ آپ نے شہریوں کو معیا ری کھانوں کی فراہمی کے اقدامات اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے ہم سمجھتے ہیں کہ کھانوں کی تیا ری میں معیا ری لوازمات اور محفوظ ماحول ضروری ہے، مگر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے مقابلے میں چھو ٹے تاجروں کو ریلیف ملنا چاہئے۔ حیدرآباد چیمبر کی فو ڈ سب کمیٹی کے چیئر مین صلاح الدین قریشی نے کہا کہ فو ڈ لائسنس میں لوگوں کو آسانیاں دی جائیں اس سے سندھ فو ڈ اتھا رٹی کا نیٹ ورک بڑھے گا اورریوینیو بھی حاصل ہوگا۔ اجلاس میں سندھ فو ڈ اتھار ٹی حیدرآباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر فدا حسین کھو سو، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شوکت علی انڑ، حیدرآباد چیمبر کے اراکین پہلاج رائے، مرزا حسن مسعود بیگ، محمد سلیم خان، صلاح الدین قریشی، محمد اکبر خان درانی، سید علی حسن لجپال، شفقت اللہ میمن، نواب الدین قریشی، اعجاز علی راجپوت، احسن ناغڑ، شازان شیخ، فرمان بیگ، حماد درانی، مقصود احمد چوہان، نواب خان، محمد دانش خان، رضوان احمد، حاجی جاوید خلجی، جھامن داس، ہارون آرائیں، ملک ہاشم،الہ دین قائم خانی، معراج علی، سمیت تاجر برادری کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل