پریس ریلیز
09-03-2023
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی کی ہدایت پر نائب صدر اویس خان نے ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کمپنی (TUSDEC) کے ڈائریکٹر پروجیکٹ آپریشن نبیل اصغر سے ملاقات کی، ڈائریکٹر پروجیکٹ آپریشن نبیل اصغر نے حیدرآباد انجینئرنگ سپورٹ سینٹر کی کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا، انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں ٹیکنالوجی اپ گریڈیشن اینڈ اسکل ڈیولپمنٹ کے 13پروجیکٹ صنعتوں کو مشینری پارٹ اور تربیت یافتہ افرادی قوت مہیا کر رہے ہیں، جبکہ کراچی اور سیالکوٹ کے پروجیکٹ پر کام جا ری ہے، وزارت صنعت حکومت پاکستان نے حیدرآباد کی صنعتوں کے فروغ کے لئے بھاری مالیت سے ڈیجیٹل مشینری سے آراستہ حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر قائم کیا ہے جو کہ کامیابی سے چلا رہے ہیں، اب تک ایک ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جا چکی ہے، بلکہ مشینری پارٹس بھی تیار کئے جا رہے ہیں، غیر اعلانیہ لو ڈ شیڈنگ سے حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر کی کارکردگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے، حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر اپنی مدد آپ کے تحت کام کررہا ہے جن میں صرف چار گھنٹے پاور سپلائی میسر ہو تی ہے، سینٹر میں زیر تربیت نوجوانوں کی تکنیکی تعلیم میں مشکلات پیش آنے کے ساتھ ساتھ صنعتوں کے لئے تیار کئے جانے والے پارٹس میں بھی انتظامیہ مشکلات کا شکا رہے، حیدرآباد انجینئرنگ سپورٹ سینٹر کو بلا تعطل پاور سپلائی کے لئے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے، ہم چاہتے ہیں کہ صنعتکار اور ورکشاپ اوونرز اپنے لیبر فورس کی تکنیکی مہا رت کے لئے حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر کی سہولیات سے استفادہ کریں۔ حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر اویس خان نے کہا کہ صنعتکا روں کی ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے حیدرآباد چیمبر نے وزارت صنعت حکومت پاکستان سے حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر قائم کرنے کی تجویز دی تھی، کیونکہ تاجر برادری مولڈنگ ڈائیوں اور مشینری پارٹس بنوانے کے لئے کراچی، لاہور اور فیصل آباد جانا پڑتا تھا، نائب صدر اویس خان نے کہا کہ حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر میں تسلسل سے پاور سپلائی کے سلسلے میں چیف ایگزیکیٹو آفیسر حیسکو سے بات کریں گے، ہما رے لئے یہ بڑا اعزاز ہے کہ اس شہر کے نوجوان تکنیکی مہا رت حاصل کرکے صنعتوں کی ضروریات پو ری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے ہمیں صنعتوں میں اپ گریڈیشن کے ذریعے بین الاقوامی معیار کے مطابق مصنوعات تیار کرنے پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، 2018میں موٹر سائیکل اسمبلنگ عروج پر تھی آج بھی ٹو وہیلر اور تھری وہیلر گاڑیوں کے پارٹس تیار کئے جا رہے ہیں، جبکہ صنعتوں کو بھی مشینری پارٹس کی ضرورت رہتی ہے، اویس خان نے کہا کہ جلد تاجروں کا وفد حیدرآباد انجینئرنگ سپو رٹ سینٹر کا دورہ کرے گا، صنعتکاروں اور ورکشاپ اوونرز کی سہولت کے لئے معلوماتی سیمینار کا انعقاد بھی حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کیا جائے گا۔ ملاقات میں پروجیکٹ مینیجر TUSDEC محمد افضل، ٹیکنیکل مینیجر HESC بابر عدیل کے علا وہ مقصود احمد چوہان، محمد سلیم چوہان، شوکت چوہان، ڈپٹی سیکریٹری حیدرآباد چیمبر علی رضا و موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل