پریس ریلیز
9-05-2022
حیدرآباد ( )جامشورو چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سرپرست اعلیٰ میاں توقیر طارق کی قیادت میں صنعتکا روں و تاجروں کے وفد نے حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی، نائب صدر اویس خان، سرپرست اقبال بیگ سے ملاقات میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور عہدیداران کو کامیابی پر مبارکباد پیش دی۔ صدر عدیل صدیقی نے جامشورو چیمبر اور کو ٹری ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے عہدیداران سے اظہار تشکر میں کہا کہ تین اداروں کا ایک ہی مقصد ہے کہ تاجروں و صنعتکا روں کے مسائل حل کریں، مستقبل میں سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ اس موقع پر جامشورو چیمبر کے صدر خلیل بلوچ، نائب صدر فرخ خان، کاٹی کے چیئر مین اسلم خان بنگش، سینئر وائس چیئر مین رانا مرسلین، وائس چیئرمین فہیم شیخ سمیت اراکین مظہر منظو ر، توقیر تیمو ری، معیز خلیل، ملک اقبال، ضیا ء الدین، حاجی اختیار آرائیں و دیگر موجود تھے۔
سیکریٹری جنرل