پریس ریلیز
9-05-2022
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی نے بتایا کہ وفاقی بجٹ 2022-2023 پر سفارشات مرتب کرنے کا کام جاری ہے، تاجر و صنعتکا ر اپنی بجٹ تجا ویز حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں 30مئی 2022تک جمع کرا دیں تاکہ حیدرآباد چیمبر کی مرتب کردہ بجٹ تجا ویز میں شامل کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیڈرل بو رڈ آف ریوینیو ٹیکسیشن کے کئی شعبوں میں ٹیکس اصلاحات کی اشد ضرورت ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ حکومت پاکستان بجٹ میں تاجر برادری کی ارسال کردہ سفارشات پر نظر ثانی کر کے بجٹ میں شامل کرے گی۔
سیکریٹری جنرل