پریس ریلیز
واسا ناکارہ ادا رہ بن چکا ہے۔۔۔ عدیل صدیقی
تاجر برادری حکومت کو سالانہ ساٹھ ارب روپے ٹیکس ادا کرتی ہے، حکومت تاجر برادری کے مسائل حل کرے
09-04-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعدیل صدیقی ا ورنائب صدر اویس خان کا دورہ سٹی کالج مارکیٹ، دکانداروں سے فرد اً فرداً مصافحہ کیااور تاجر برادری کے روز مرہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا، تاجر تنظیموں کے عہدیداروں نے صدر ایوان کے دورے پر خوشی کااظہا رکرتے ہوئے حیدرآباد چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کی مینجمنٹ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا، صدر عدیل صدیقی نے تاجروں کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ایچ سی سی آئی تاجروں کا مستند پلیٹ فارم ہے۔ دکانداروں نے بتایا کہ کلا تھ مارکیٹ اور گلاس بینگلز مارکیٹ حیدرآباد سمیت سندھ بھر کے چھو ٹے بڑے شہروں سے بیو پا ری گلاس بینگلز اور کپڑے کی خریداری کے لئے آتے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے جو کہ یہاں کی مارکیٹوں سے شاپنگ کرتی ہے، واسا کے سینیٹری ورکرز کی غفلت سے مارکیٹ سے متصل گند ا نالا اور مین ہول اوور فلو ہونے سے مرکزی شاہراہ پر پھسلن اور کیچڑ کی وجہ سے دکانداروں کا کاروبار بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ عوام الناس کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنرل مرچنٹس کے صدر محمد راشد قریشی نے کہا کہ صدر عدیل صدیقی نے یہاں کے دکانداروں کو بہت سے پیچیدہ مسائل حل کرانے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے پہلے کے مقابلے میں دکانداروں کو حیسکو، ٹریفک مینجمنٹ اور صفائی کے حوالے سے بہت سہولیات میسر آ چکی ہیں، میں صدر عدیل صدیقی کا شکریہ اداکرتا ہوں اور انہیں یہاں کے دکانداروں کی طرف سے عمرہ ادائیگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتا ہوں۔ صدر عدیل صدیقی نے کہا کہ شہر کی دوسری تجا رتی مارکیٹوں کی مرکزی شاہراہوں پر گندا پانی جمع ہونے کی شکایات بھی ملی ہیں، واسا بالکل ناکارہ ادا رہ بن چکا ہے، حیدرآباد کی تاجر برادری حکومت کو ساٹھ ارب روپے ٹیکس ادا کرتی ہے، حکومت سندھ حیدرآباد کے تاجروں و صنعتکاروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خصوصی پیکج مہیا کر ے، وزیر اعلیٰ سندھ واسا کو واٹر بو رڈ کاروپو ریشن کا درجہ دے کر اصلاحات کے عمل کو شروع کریں، واسا میں بائیومیٹرک سسٹم رائج کیا جائے، سینیٹری ورکرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے، فلٹریشن پلانٹ کی حالت بہتر بنائی جائے کیونکہ پانی زندگی ہے،واٹر سپلائی لائنوں کی توڑ پھو ڑ کے لئے سخت قانون بنایا جائے، واٹر بو رڈ کارپو ریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر میں منتخب نمائندوں،حیدرآباد چیمبر آف کامرس اور شہر کی سماجی شخصیات کو نمائندگی دی جائے تاکہ سب مل کر واسا کی کارکردگی کو بہتر بنائیں۔ پانی کے غیر قانونی کنکشن بلا تفریق ختم کر کے ریکوری کے لئے قانون سازی کی جائے واجب الادا بلوں کی ریکوری کے لئے عوام کو جرمانے ختم کرنے اور قسطوں کی سہولت مہیا کی جائے تاکہ ادارے کی حالت کو بہتر بنایا جا سکے۔ قبل ازیں سٹی کالج روڈ کی نو ٹریڈ یونین کی طرف سے خواتین خریداروں کو دیئے گئے افطار عشائیہ میں صدر ایوان عدیل صدیقی اور نائب صدر اویس خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی، میزبان شکیل خانزادہ نے صدرایوان عدیل صدیقی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ افطار عشائیہ کا اہتمام یہا ں کی نو ٹریڈ یونین ہر سال خریدار خواتین کے لئے مشترکہ طو رپر کر تی ہیں آپ نے افطار عشائیہ میں یہاں کے دکانداروں کی حوصلہ افزائی کی ہے میں آپ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔ تقریبمیں حیدرآباد چیمبر کے اراکین احسن ناغڑ، مقصود احمد چوہان، افضال چوہان، انجمن تاجران کٹ پیس کلاتھ اینڈ جنرل مرچنٹس کے چیئر مین ایوب راجپوت، جنرل سیکریٹری جاوید مشتاق، چیئر مین سپریم کاؤنسل ساجدراجپوت سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد موجود تھی۔
سیکریٹری جنرل