پریس ریلیز
نو منتخب اراکین قوی وصوبائی اسمبلی کو کامیابی پر تاجر برادری کی مبارکباد
10-02-2024
حیدرآباد ( )حیدرآباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عدیل صدیقی، سرپرست اعلیٰ محمد اکرام راجپوت، سرپرست اقبال حسین بیگ، سینئر نائب صدر نجم الدین قریشی اور نائب صدر اویس خان عام انتخابات میں حیدرآباد سے کامیاب امیدواران قومی اسمبلی سید وسیم حسین، پروفیسر عبد العلیم خانزادہ، طارق شاہ جاموٹ امیدواران صوبائی اسمبلی ناصر حسین قریشی، راشد خان، انجینئر صابر حسین قائمخانی، شرجیل انعام میمن، جام خان شورو اور آزاد امیدوار ریحان راجپوت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مل جل کر پاکستان کے مستقبل کے لئے کام کرنا ہے، ہر کسی کا اپنا موقف ہے ان چیزوں سے بالا تر ہو کر پاکستان کے معا شی و سیا سی استحکام کے لئے کام کریں، پاکستان کی معا شی پالیسیوں کو درست کریں تاکہ پاکستان میں صنعتکا ری ہو سکے اور سوچا جائے کہ بیروزگاری پر قابو کس طرح پایا جا سکتا ہے، پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر صنعتکا ری کے فروغ کے لئے کام کر یں،غریب طبقہ سکھی ہونا چاہئے، تاجر برادری معا شی ترقی میں سب سے اہم کردار ادا کرتی ہے، معا شی چیلنجز سے نمٹنے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسائل سے نمٹنے، شرح سود کو کم کرنے، بر آمدات کو بہتر بنانے، زر مبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے اور معیشت کی بحالی کے لئے نئی آنے والی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ نئی حکومت کو اقتدار سنبھالتے ہی سخت معا شی چیلنجز کا سامنا ہوگا، بجٹ کی تیار ی اور پہاڑ جتنے قرضے کی ادائیگی کا انتظام کرنا ہوگا، حکومت آئی ایم ایف سے طویل مدتی معاہدے کرے اور انڈسٹریل سیکٹر کو توانائی کے شعبوں میں ریلیف کے لئے بات کرنا بہت ضروری ہے، تاکہ ملکی صنعتوں کو فروغ دیا جا سکے اور ملکی ایکسپورٹ کو بڑھایا جا سکے۔
سیکریٹری جنرل